
ايراني صدرکے ساتھ پاکستان کي وفاقي وزير برائے نيشنل ريگوليشنز اينڈ سروسز کي ملاقات ميں:
ايران اور پاکستان کے درميان ثقافتي تعلقات نہايت گہرے اور دونوں قوموں کي امنگوں کے عين مطابق ہيں
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور پاکستان کے درميان گہرے ثقافتي تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کو مختلف شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کيلئے کوششيں تيز کرني چاہيے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اتوار کو دارالحکومت تہران ميں پاکستان کي وفاقي وزير برائے نيشنل ريگوليشنز اينڈ سروسز محترمہ جناب فردوس عاشق اعوان کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر زور ديا کہ دونوں ملکوں کے درميان دوطرفہ تعلقات ميں بڑي تيزي سے استحکام پيدا ہو رہا ہے اور ان تعلقات کے مزيد فروغ ميں کوئي محدوديت موجود نہيں ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ ايران اورپاکستان کے درميان ثقافت اور طب کے شعبوں ميں تعاون بڑھانےکے کافي مواقع موجود ہيں جن سے دونوں ممالک کے حکام کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہيے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کي قوم مضبوط، مستحکم اور قديم تاريخ رکھنے والي قوم ہے جو اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے تمام مشکلات کے سامنے سيسہ پلائي ديوار کي مانند ڈٹي رہے گي۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ علامہ اقبال(رح) سے تجليل کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال(رح) ايک ايسي بين الاقوامي شخصيت کے حامل تھے جنہوں نے اپنے اعليٰ افکار کے ذريعہ ايراني اور پاکستاني ثقافت کو جوڑ دينے ميں بہت اہم کردار ادا کيا ہے۔
اس موقع پر وفاقي وزير برائے نيشنل ريگوليشنز اينڈ سروسز فردوس عاشق اعوانمحترمہ جناب فردوس عاشق اعوان نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے درميان باہمي تعلقات بڑھانے کے حوالے سے کافي گہري دلچسپي پائي جاتي ہے، لہذا اميد ہے کہ دونوں ممالک کے حکام باہمي تعاون اور ہمکاري کے موجودہ تمام مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو ايسے مضبوط اور مستحکم بنا ديں گے جو ديگر ممالک کيلئے نمونہ عمل بن جائيں گے۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ہمارا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے کيونکہ ايراني حکومت کو صرف اپني عوام کے حقوق کي فکر نہيں ہے بلکہ وہ عالمي سطح پر تمام مسلمانوں کے حقوق کي جنگ لڑ رہے ہيں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حاليہ سہ فريقي اجلاس نے ان تمام استکباري طاقتوں کے منہ بند کر ديے جو ہمارے درميان تفرقہ پيدا کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان کي وفاقي وزير نے مزيد کہا کہ دونوں ممالک کے حکام باہمي تعاون کے ذريعہ درپيش مشکلات پر قابو پا سکتے ہيں اور ہماري حکومت اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ ہر سطح پرتعلقات بڑھانے ميں گہري دلچسپي رکھتي ہے۔