صدر کا گذشتہ سال بين الاقوامي سطح پرکھيل کے ميدانوں ميں بہترين کارکردگي پيش کرنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب: ہمارے کھلاڑي لندن اولمپک کے دوران اپني اعليٰ کارکردگي سے ملک کا نام روشن کريں گے<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:45
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے گذشتہ سال بين الاقوامي سطح پرکھيل کے ميدانوں ميں بہترين کارکردگي پيش کرنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کرکہا ہے کہ اگرچہ ہمارے نزديک کھلاڑيوں کا بين الاقوامي ميدانوں ميں ايمان، فداکاري اور بہادري کے جذبے کے ساتھ قدم رکھنا ہي بہت بڑي کاميابي ہے، ليکن دنيا والے ظاہري ٹاٰئٹل جيتنے ميں ہي ملک کا وقار سمجھتے ہيں لہذا ہمارے جوانوں کوکھيل کے ميدانوں ميں اعليٰ کارکردگي پيش کرني چاہيے تاکہ عالمي سطح پر ملک کا نام روشن کيا جا سکے۔

صدر کا گذشتہ سال بين الاقوامي سطح پرکھيل کے ميدانوں ميں بہترين کارکردگي پيش کرنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب:

ہمارے کھلاڑي لندن اولمپک کے دوران اپني اعليٰ کارکردگي سے ملک کا نام روشن کريں گے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے گذشتہ سال بين الاقوامي سطح پرکھيل کے ميدانوں ميں بہترين کارکردگي پيش کرنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کرکہا ہے کہ اگرچہ ہمارے نزديک کھلاڑيوں کا بين الاقوامي ميدانوں ميں ايمان، فداکاري اور بہادري کے جذبے کے ساتھ قدم رکھنا ہي بہت بڑي کاميابي ہے، ليکن دنيا والے ظاہري ٹاٰئٹل جيتنے ميں ہي ملک کا وقار سمجھتے ہيں لہذا ہمارے جوانوں کوکھيل کے ميدانوں ميں اعليٰ کارکردگي پيش کرني چاہيے تاکہ عالمي سطح پر ملک کا نام روشن کيا جا سکے۔

خبر کا کوڈ: 38027 - 

جمعرات 17 May 2012 - 12:52

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعرات کو گذشتہ سال عالمي سطح پر کھيل کے ميدانوں ميں اعليٰ کارکردگي پيش کرنے والوں سے تجليل کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہميں مل کرکھيل سميت تمام شعبوں ميں ايران کي عظمت اورسربلندي کيلئے کام کرنا چاہيے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ لندن اولمپک خاصي اہميت کا حامل ہے، اس دوران ہمارے کھلاڑيوں کوچاہيے کہ وہ ماضي کي مشہور شخصيت آرش کمانگير کي مانند خود کو بہترين اخلاقي اور پہلواني صفات سے آراستہ کريں تا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي عزت اور وقار کا لحاظ رکھا جا سکے-

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے ہمارے کھلاڑيوں کو لندن اولمپک ميں ٹائٹل سے دور رکھنے کي کوشش کي جائے جيسا کہ وہ اس سے پہلے بھي اسلامي انقلاب کي گذشتہ تينتيس سالہ تاريخ ميں کئي مرتبہ ايسا کر چکے ہيں ليکن اس کے باوجود ہميں اپني محنت جاري رکھني چاہيے اور کھيل کے ميدانوں ميں حوصلے اور جيت کے جذبے کے ساتھ قدم رکھنا چاہيے، لہذا اميد ہے کہ اس مرتبہ ہمارے کھلاڑي پہلے کي نسبت زيادہ اچھي کارکردگي ديکھائيں گے اور عالمي سطح پر ملک کا نام روشن کريں گے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اخر ميں کہا کہ حکومت سال کے ابتداء ہي سے کھيلوں کا بجٹ متعلقہ اداروں کے حوالے کرے گي تاکہ وہ آساني کے ساتھ اپني ضروريات پوري کر سکيں۔

خبر کا کوڈ: 38027  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے