- قبرص، تھائي لينڈ اور مونتہ نگرو کے نئےسفراء کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات
جمعرات 16 May 2013 - 10:58

صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے قبرص، تھائي لينڈ اور مونتہ نگرو کے نئے سفيروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتيں کيں، اس دوران اسلامي جمہويہ ايران اور ان ممالک کے درميان باہمي تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خيال کيا گيا ۔

قبرص، تھائي لينڈ اور مونتہ نگرو کے نئےسفراء کي ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات

صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے قبرص، تھائي لينڈ اور مونتہ نگرو کے نئے سفيروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتيں کيں، اس دوران اسلامي جمہويہ ايران اور ان ممالک کے درميان باہمي تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خيال کيا گيا ۔

خبر کا کوڈ: 38003 - 

جمعرات 17 May 2012 - 10:58

ڈاکٹر احمدي نژاد نے قبرص کے نئے سفير کے ساتھ ملاقات ميں دونوں ممالک کے درميان حاليہ تعلقات رضايت بخش قرار ديے اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران قبرص کے ساتھ تعلقات کے فروغ ميں کسي محدوديت کا قائل نہيں ہے اور ہماري خواہش ہے کہ اِن تعلقات کو مزيد استحکام بخشا جائے۔

قبرص کے نئے سفير نے اپنے سرکاري کاغذات ڈاکٹر احمدي نژاد کے سپرد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کيا کہ کہ وہ ذاتي طور پر دونوں ممالک کے درميان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالےسے بھرپور کوشش کريں گے، انہوں نے کہا کہ ايران خطے کا ايک اہم ملک ہے لہذا ہماري کوشش ہوگي کہ اپنے اندروني مشکلات کے حل کيلئے ايران کا سہارا ليں ۔

اس دوران صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے تھائي لينڈ کے نئے سفير کے ساتھ ملاقات کي، ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درميان گہرے اور دوستانہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے درميان گذشتہ چند صديوں پر مشتمل قريبي تعلقات کا جائزہ ليا جائے تو معلوم ہو جائے گا کہ دونوں ممالک کے درميان مشترکہ تعلقات ميں کوئي بھي منفي پہلو موجود نہيں ہے، انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران تايلنڈ کے ساتھ کسي محدوديت کے بغير ؛تمام شعبوں ميں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دينا چاہتا ہے جس سے دونوں ممالک سميت خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا۔

تھائي لينڈ کے نئے سفير نے اپنے سرکاري کاغذات ڈاکٹر احمدي نژاد کے سپرد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان چار سو سالہ پرانے تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ تجارت اور دہشت گردي کے مسئلے ميں خصوصي تعاون کرنا چاہتا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درميان دوستي ميں مزيداضافہ ہوجائے گا۔

اس موقع پرصدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے مونتہ نگرو کے نئے سفير کے ساتھ بھي ملاقات کي، انہوں نے ملاقات کے دوران اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درميان بہت پہلے سے قريبي ثقافتي تعلقات چلے آئے ہيں اور ہمارا عقيدہ يہ ہے کہ ممالک کے درميان سياسي اور اقتصادي تعلقات کے برعکس ثقافتي تعلقات نہايت گہرے ہوتے ہيں جو دوطرفہ تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا کرنے کےحوالے سے کافي مؤثرہوتے ہيں۔

مونتہ نگرو کے نئے سفير نے اپنے سرکاري کاغذات ڈاکٹر احمدي نژاد کے سپرد کئے اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ اور مونتہ نگرو کے درميان کافي زيادہ ثقافتي اشتراکات پائے جاتے ہيں لہذا دونوں ممالک کے درميان مشترکہ اِسلامي تمدن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اميد کي جاتي ہے کہ دونوں ممالک کے درميان سياسي اور ثقافتي تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ ايران ايک عظيم اورطاقتور ملک ہے جس کے ساتھ دوستي بڑھانے سے ہمارے ملک کو کافي فائدہ پہنچے گا۔

خبر کا کوڈ: 38003  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے