
ڈاکٹر احمدي نژاد کا بھارتي وزيراعظم کے ساتھ ٹيلي فون پررابطہ:
دونوں ممالک کے سربراہوں کا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور
ايراني صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اور بھارتي وزيراعظم نے ٹيلي فون پر دونوں ممالک کے درميان تمام شعبوں ميں تعلقات کے فروغ پر زور ديا ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے جو اِن دنوں صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے پر ہيں، بھارتي وزير اعظم جناب من موہن سنگھ کےساتھ ٹيلي فون پر ايران اور ہندوستان کے مشترکہ تعلقات کو گہرے اور دوستانہ تعلقات قرار ديے اور اميد ظاہر کي کہ دونوں ممالک کے درميان باہمي تعاون بڑھانے سے اِن تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان کے درميان تعلقات کے فروغ سے علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر پائيدار امن ميں اضافہ ہو جائے گا اور دونوں ممالک کے سربراہوں کي کوششوں سے سائنس، ٹيکنالوجي، تجارت اور اقتصاد سميت تمام شعبوں کو فروغ ملے گا- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ ميں کسي محدويت کا قائل نہيں ہے۔
بھارتي وزير اعظم جناب من موہن سنگھ نے ٹيليفوني گفتگو ميں اِس بات پر زور ديا کہ انکا ملک ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو خصوصي اہميت ديتا ہے اوردونوں ممالک کے درميان مختلف شعبوں ميں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے ايسے بہتر مواقع موجود ہيں جن سے فائدہ اٹھا کر مشترکہ تعلقات کو مزيد بہتر بنايا جا سکتا ہے۔