صدرکا صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے موقع پر جغتاي ميں ايک بڑے عوامي جلسے سے خطاب: ايراني قوم استکباري طاقتوں کے دباؤ کے باوجود اپنے موقف سے ايک اينچ بھي پيچھے نہيں ہٹے گي<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:58
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے استکباري طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمہيں يہ جان لينا چاہيے کہ ايراني قوم کو ڈرانے کي نام کوشش مت کيجئے، تم جتني مرضي زور لگاؤ ہم اپنے موقف سے ايک اينچ بھي پيچھے نہيں ہٹے گي۔

صدرکا صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے موقع پر جغتاي ميں ايک بڑے عوامي جلسے سے خطاب:

ايراني قوم استکباري طاقتوں کے دباؤ کے باوجود اپنے موقف سے ايک اينچ بھي پيچھے نہيں ہٹے گي

ڈاکٹر احمدي نژاد نے استکباري طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمہيں يہ جان لينا چاہيے کہ ايراني قوم کو ڈرانے کي نام کوشش مت کيجئے، تم جتني مرضي زور لگاؤ ہم اپنے موقف سے ايک اينچ بھي پيچھے نہيں ہٹے گي۔

خبر کا کوڈ: 37860 - 

اتوار 13 May 2012 - 16:28

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اتوار کے دن صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر شمال مشرقي شہر جغتاي ميں عوامي جلسہ عام سے خطاب کے دوران کہا کہ دنيا کي تمام مشکلات کا سبب وہ استکباري طاقتيں ہيں جو ہميشہ دوسروں کے حقوق پائمال کررہے ہيں، اگر مسئلہ فلسطين کے گذشتہ 60 سالہ تاريخ پر نظر دوڑائي جائے تو معلوم ہو جائے گا کہ دنيا کےتمام مکاتبِ فکر کے لوگوں نے ابتداء ہي سے فلسطين کو فلسطينيوں کا حق تسليم کيا ہے اور غاصب صيہوني حکومت کو بے گناہ فلسطينوں پرظلم و ستم کرنے اور فلسطين کي سرزمين پر ناجائز قبضہ جاري رکھنے کي خاطر محکوم کيا ہے، وہ سب يہي مطالبہ کرتے ہيں کہ فلسطينيوں کو انکا حق واپس دلايا جائے ليکن غاصب صيہوني حکومت نے فلسطينيوں کا حق تسليم کرنے کي بجائے ظلم و ستم کا سلسلہ جاري رکھا ہواہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے خطے کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پڑوس ميں بھي ايسے ممالک موجود ہيں جو کبھي حق بات تسليم نہيں کرتے، اِنہوں نے اپنے عوام پر مظالم کي انتہا کي ہے ليکن اس کے باوجود عالمي برادري ان مظالم پر خاموش تماشائي بني ہوئي ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے استکباري طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم اپنے حدود تک محدود رہو گے تو اسي ميں تمہاري عزت ہے۔

خبر کا کوڈ: 37860  

- سفرنامه