ڈاکٹر احمدي نژاد کا کابينہ کے ہمراہ ملک کے صوبائي دورہ جات کي سنچري مکمل ہونے پر تقريب سے خطاب: <br /> مجھے ايرانيوں جيسي عظيم اور سربلند قوم کي خدمت پر فخر ہے-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:58
منتخب خبریں

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايراني قوم کو تاريخ کي سب سے عظيم اور سربلند قوم قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہميں اس بات پر فخر ہے کہ ہم بھي اس عظيم قوم کا معمولي حصہ ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا کابينہ کے ہمراہ ملک کے صوبائي دورہ جات کي سنچري مکمل ہونے پر تقريب سے خطاب:


مجھے ايرانيوں جيسي عظيم اور سربلند قوم کي خدمت پر فخر ہے-

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايراني قوم کو تاريخ کي سب سے عظيم اور سربلند قوم قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہميں اس بات پر فخر ہے کہ ہم بھي اس عظيم قوم کا معمولي حصہ ہيں۔

خبر کا کوڈ: 37858 - 

پیر 14 May 2012 - 00:51

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اتوار کي شام موجودہ حکومتي کابينہ کے صوبائي دورہ جات کي سنچري مکمل ہونے پر تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنا حکومت کي ذمہ داري ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتي کابينہ کے افراد عوام کي خدمت رساني اپنا فرض سمجھتے ہيں کيونکہ ہمارا عقيدہ يہ ہے کہ درحقيقت حکمران عوام ہي ہيں ہم تواپني عوام کے نوکر اور خادم ہيں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ عوام کي خدمت رساني ہمارا کوئي سياسي نعرہ نہيں ہے بلکہ يہ ہمارے دل کي آواز ہےکيونکہ ہمارا عقيدہ يہ ہےکہ جب تک کوئي شخص عوام کے ساتھ عشق و محبت نہيں رکھے گا وہ ہرگز عوام کي خدمت نہيں کر سکتا-

انہوں نے کہا کہ ہميں ايراني قوم کي خدمت پر فخر ہے کيونکہ ايراني قوم کے ساتھ عشق و محبت کرنا درحقيقت اللہ تعاليٰ کے ساتھ عشق و محبت کرنا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کسي بھي معاشرے ميں عدالت تب قائم ہو سکتي ہے جب عوام اس کا مطالبہ کرے کيونکہ عوام ہي اس سرزمين کے مالکِ حقيقي ہيں، ہم مغربي ممالک کے حکمرانوں کي مانند نہيں ہيں جن کي زبان پر تو عوامي خدمت رساني کا وِرد جاري ہوتا ہے ليکن عملي طورپر وہ عوام کيلئے کسي قدروقيمت کے قائل نہيں ہوتے۔

انہوں نے کہا ک ايران جغرافيائي نقطہ نظر سے بہترين محلِ وقوع ميں واقع ہے اور اللہ تعاليٰ نے ہميں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، اِس سرزمين نے بو علي سينا، ابوريحان بيروني اور خواجہ نصيرالدين طوسي جيسي عظيم شخصيات جنم لئے ہيں، يہي وجہ ہے کہ ہمارے کندھوں پر بهاري ذمہ داري رکھي گئي ہے اور ہم سب نے اس ذمہ داري کو نبھانا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں اس بات پر زور ديا کہ انشاء اللہ ملک کےمختلف صوبوں کے دَوروں کا يہ سلسلہ آيندہ بھي جاري رہے گا۔

خبر کا کوڈ: 37858  

- سفرنامه