ڈاکٹر احمدي نژاد کا صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر کاشمر ميں جلسہ عام سے خطاب: ايراني قوم استکباري طاقتوں کے مقابلے ميں ذرا برابر بھي اپنے موقف سے پيچھے نہيں ہٹے گي<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:44
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

صدرمملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ملک سے بے روزگاري کے خاتمے اور ملکي پيداوار بڑھانے کو حکومت کي اولين ترجيح قرار ديا اور کہا کہ جو لوگ ايران کي ترقي ميں رکاوٹيں کھڑي کر رہے ہيں انہيں خبردار رہنا چاہيے کہ ايراني قوم انہيں ايسا منہ توڑ جواب دے گي کہ پھر وہ کبھي بھي اٹھنے کے قابل نہ رہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر کاشمر ميں جلسہ عام سے خطاب:

ايراني قوم استکباري طاقتوں کے مقابلے ميں ذرا برابر بھي اپنے موقف سے پيچھے نہيں ہٹے گي

صدرمملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ملک سے بے روزگاري کے خاتمے اور ملکي پيداوار بڑھانے کو حکومت کي اولين ترجيح قرار ديا اور کہا کہ جو لوگ ايران کي ترقي ميں رکاوٹيں کھڑي کر رہے ہيں انہيں خبردار رہنا چاہيے کہ ايراني قوم انہيں ايسا منہ توڑ جواب دے گي کہ پھر وہ کبھي بھي اٹھنے کے قابل نہ رہيں۔

خبر کا کوڈ: 37800 - 

هفته 12 May 2012 - 18:02

ڈاکٹر احمدي نژاد نے ہفتہ کے دن حکومتي کابينہ کے ہمراہ صوبہ خراسانِ رضوي کےدورے کے موقع پر کاشمر ميں عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ اس خطے کے عوام نہايت ہي بہادراور ايمان کے جذبے سے سرشار ہيں جبکہ کاشمر ايران کي تہذيب و تمدن کا گہوارہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس سرزمين ميں ايسے عظيم لوگوں کي پرورش ہوئي ہے جنہوں نے ايراني معاشرے کيلئے گرانقدر خدمات انجام ديے ہيں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک کے ذرعي محصولات کا بيشر حصہ کاشمر ميں کاشت کيا جا تا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ذراعت پر خصوصي توجہ دے رہي ہےاور اس حوالے سے نہايت کارآمد منصوبے تيار کئے گئے ہيں جن پر عمل درآمد سے ملک بھر ميں ذراعت کو کافي فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران اس بات پر زور ديا کہ ہميں زندگي کے تمام امور ميں عقل و فکر سے فائدہ اٹھانا چاہيے، صدرِ مملکت کا کہنا تھا کہ اگر ان استکباري طاقتوں کے پاس عقل و خرد نام کي کوئي چيز ہوتي تو وہ دوسروں کي توہين کے بجائے ان کا احترام رکھتے اور ہرگز ان کے متعلق توہين آميز لہجے ميں بات کرنا پسند نہ کرتے- انہوں نے استکباري طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تم جتني مرضي زور لگاؤ ايراني قوم اپنے موقف سے ذرا برابر بھي پيچھے ہٹنے کو تيار نہيں۔

انہوں نے اخرميں کہا کہ اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے ملک کي تعمير و ترقي کے حوالے سےاب تک کافي بہتر اور مؤثر اقدامات اٹھائے گئے ہيں ليکن ابھي بہت کچھ کرنا باقي ہے۔

خبر کا کوڈ: 37800  

- سفرنامه