ڈاکٹر احمدي نژاد کا شمال مشرقي شہر تربتِ حيدريہ ميں جلسہ عام سے خطاب: ايراني قوم ترقي اور عزت کي راہ ميں حائل تمام رکاوٹوں کو نہايت آساني سے عبور کر کے اپني منزل پالے گي-<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:57

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي انقلاب کے سايے ميں ايراني قوم بيدار ہو چکي ہے اورتيزي کےساتھ عزت، شرافت اور پيشرفت کي چوٹياں سر کر رہي ہيں لہذا اميد ہے وہ اپس ميں بھائي چارے اور يکجہتي کے ذريعہ موجودہ تمام رکاوٹوں کو نہايت آساني سے عبور کر کے اپني منزل پالے گي-

ڈاکٹر احمدي نژاد کا شمال مشرقي شہر تربتِ حيدريہ ميں جلسہ عام سے خطاب:

ايراني قوم ترقي اور عزت کي راہ ميں حائل تمام رکاوٹوں کو نہايت آساني سے عبور کر کے اپني منزل پالے گي-

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ اسلامي انقلاب کے سايے ميں ايراني قوم بيدار ہو چکي ہے اورتيزي کےساتھ عزت، شرافت اور پيشرفت کي چوٹياں سر کر رہي ہيں لہذا اميد ہے وہ اپس ميں بھائي چارے اور يکجہتي کے ذريعہ موجودہ تمام رکاوٹوں کو نہايت آساني سے عبور کر کے اپني منزل پالے گي-

خبر کا کوڈ: 37798 - 

جمعه 11 May 2012 - 18:06

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کےدن حکومتي کابينہ کے ہمراہ صوبہ خراسانِ رضوي کے چند روزہ دورے کے موقع پر شہرِ تربت حيدريہ ميں عوامي جلسہ عام سے خطاب کے دوران استکباري طاقتوں کے توھين آميز رويہ پر کھڑي نکتہ چيني کي اور انہيں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب تم وحشي گري پر فخر و مباہات کا اظہار کرتے تھے اور تمہارے اندر تہذيب و تمدن کا نام و نشان تک نہيں تھا، يہاں تک کہ تم بے گناہ غلاموں کو قتلِ عام کرنے کيلئے باقاعدہ مقابلوں کا اہتمام کرتے؛ ايراني قوم نے اعليٰ تہذيب و تمدن کا بنياد رکھا تھا لہذا وہ بردہ داري کے سخت مخالف تھے-

انہوں نے کہا کہ عنقريب ہي ہماري قوم استکباري طاقتوں کے اس توھين آميز رويے کا منہ توڑ جواب دے گي ليکن في الحال ہماري ذمہ داري يہ ہے کہ ہم سب مل کر ايران کي تعمير و ترقي کيلئے اپني پوري توانائي خرچ کريں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان کو مختلف صلاحيتوں سے نوازا ہے تاکہ وہ اپني تمام تر توانائيوں کو بہ روئے کار لاکر زمين پر اللہ تعاليٰ کا خليفہ اور جانشين بن جائے اورتمام انسان مل کر ايسے سعادت مندانہ نظام رائج کرنےکيلئے تلاش اورجدوجہد کرتے رہيں جس ميں ظلم و زيادتي نہ ہو اورمعاشرے کے افراد کو ان کي صلاحيتوں کے مطابق اپنا حق مل جائے۔

خبر کا کوڈ: 37798  

- سفرنامه