ڈاکٹر احمدي نژاد کا صوبہ خراسان رضوي کے شہر زاوہ ميں جلسہ عام سے خطاب: ايراني قوم استعماري سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کيلئے تيار ہے<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:43
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کے دن حکومتي کابينہ کے ہمراہ صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر شہرِزاوہ ميں عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران ايراني قوم کوايک عظيم اور روشن تاريخ رکھنے والي قوم قرار ديا اور کہا کہ آج يہ ہم سب کي ذمہ داري بنتي ہے کہ ايک دوسرے کے ہاتھوں ميں ہاتھ ديکر ايران کي تعمير و ترقي کيلئے اپني کوششيں جاري رکھيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا صوبہ خراسان رضوي کے شہر زاوہ ميں جلسہ عام سے خطاب:

ايراني قوم استعماري سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کيلئے تيار ہے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کے دن حکومتي کابينہ کے ہمراہ صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر شہرِزاوہ ميں عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران ايراني قوم کوايک عظيم اور روشن تاريخ رکھنے والي قوم قرار ديا اور کہا کہ آج يہ ہم سب کي ذمہ داري بنتي ہے کہ ايک دوسرے کے ہاتھوں ميں ہاتھ ديکر ايران کي تعمير و ترقي کيلئے اپني کوششيں جاري رکھيں۔

خبر کا کوڈ: 37726 - 

جمعه 11 May 2012 - 16:31

انہوں نے کہا کہ ايمان کو عقل اور فکر کے ذريعہ حاصل کيا جا سکتا ہے ليکن سامراجي طاقتيں بظاہر تو يہ يہي دعويٰ کررہے ہيں کہ وہ عقل کے پيرو ہيں ليکن درحقيقت وہ شيطاني افکار کے پيروي ميں لگے ہوئے ہيں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ دنيا کے اکثر مشکلات کي جڑ بے عقل سامراجي طاقتيں ہيں، انہوں نے اس بات کي وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صيہوني حکومت عالمي جنايات کا مرتکب ہورہي ہے اور دوسري جانب عقل و خرد کا دعويٰ بھي کر رہي ہے ليکن درحقيقت يہ پوري دنيا کے نادان ترين افراد ہيں اور صيہونيوں کي حمايت کرنے والے ان سے بھي نيچلے درجے کے نادان ہيں کيونکہ انہيں اس بات کا علم نہيں ہے کہ آخرکار مظلوموں کے صبر کا پيمانہ لبريز ہو جائے گا اور پوري دنيا ميں ظلم و استبداد کي جڑيں خشک ہو جائيں گي۔

خبر کا کوڈ: 37726  

- سفرنامه