ڈاکٹر احمدي نژاد کا ملک کے شمال مشرقي شہر رشتخوار ميں ايک بڑے اجتماع سے خطاب: ہم سب کي ذمہ داري بنتي ہے کہ ملک کي تعمير و ترقي کيلئےمسلسل جدوجہد اورکوششيں کرتے رہيں<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:56
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم مسلسل تلاش اور کوششوں کے ذريعہ ايران کو اپنے شايانِ شان مقام تک لے چلے گي۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا ملک کے شمال مشرقي شہر رشتخوار ميں ايک بڑے اجتماع سے خطاب:

ہم سب کي ذمہ داري بنتي ہے کہ ملک کي تعمير و ترقي کيلئےمسلسل جدوجہد اورکوششيں کرتے رہيں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايراني قوم مسلسل تلاش اور کوششوں کے ذريعہ ايران کو اپنے شايانِ شان مقام تک لے چلے گي۔

خبر کا کوڈ: 37725 - 

جمعه 11 May 2012 - 10:31

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کي صبح حکومتي کابينہ کے ہمراہ صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر شہر رشتخوار ميں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کي تمام تر سازشوں کا مقصد ايران کي ترقي اور پيشرفت ميں خلل ڈالنا ہے کيونکہ انہيں ايرانيوں کي طاقت اور توانائي کابھرپور اندازہ ہے اور وہ جانتے ہيں کہ اگر ايراني پختہ عزم و يقين کے ساتھ کسي ہدف کے پيچھے لگ جائيں تو دنيا کي کوئي طاقت بھي انہيں اپنے مشن سے نہيں روک سکتي۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ سامراجي طاقتوں کو اس بات کا بخوبي علم ہے کہ اگر ايراني قوم کو موقع ديا جائے تو وہ اپني مملکت کو يوں آباد کرديں گے کہ اس کے بعد ان کي سازشيں کسي کام نہيں آئيں گي، يہي وجہ ہے کہ انہيں ايران کي تعمير و ترقي کے حوالے سے ايک ايک لمحہ بھي ناگوار ہے لہذا وہ ايران کي ترقي کي راہ ميں مسلسل رکاؤٹيں کھڑي کر رہے ہيں ليکن ايراني قوم دن رات محنت اور مسلسل کوششوں کے ذريعہ اسلامي جمہوريہ ايران کو اس کے شايانِ شان مقام تک لے چليں گے اور اس حوالے سے ہم سب کي ذمہ داري بنتي ہے کہ ہمت سے کام ليں اور ملک کي تعمير و ترقي کي جانب تيزي کے ساتھ قدم بڑھائيں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ صيہونيوں کے ہاتھ بے گناہ فلسطينيوں کے خون سے رنگين ہو چکے ہيں، اگر يہ لوگ نفساني خواہشات کي پيروي کے بجائے اللہ تعاليٰ کي بندگي کرتے تو يہ ہرگز ايسے ظلم و ستم کے مرتکب نہ ہوتے-

انہوں نے عزت اور شرافت کا راز يکتاپرستي اوراللہ تعاليٰ کي بندگي قرار ديا اور کہا کہ بي بي فاطمہ زہرا(س) کي عملي زندگي سے ہميں يہي سبق ملتا ہے کہ سعادت مندانہ زندگي صرف يکتاپرستي، اللہ تعاليٰ کي بندگي اور ديگر انسانوں کي نسبت پيار و محبت کے کے جذبے سےحاصل ہو سکتي ہے۔

انہوں نے آخر ميں استکباري طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ايسا ہرگز مت سوچئے کہ تم اسلامي جمہوريہ ايران پر دباؤ کے ذريعہ اپنے ناپاک عزائم ميں کاميابي حاصل کر سکو گے بلکہ يہ راستہ تمہيں بربادي اور نابودي کي جانب دھکيل کر لے جائے گا۔

خبر کا کوڈ: 37725  

- سفرنامه