ڈاکٹر احمدي نژاد کا صوبہ خراسانِ رضوي کے شہر باخزر ميں پُر جوش عوامي اجتماع سے خطاب: عدل و انصاف کي بنياد پر ايران کي تعمير و ترقي کيلئے قدم بڑھانا ہم سب کي ذمہ داري ہے<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:43
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژادنے اس بات پر زور ديا کہ بھائي چارے اور عدل و انصاف کي بنياد پر عوام اور مسئولين کوملک کي تعمير و ترقي کي جانب قدم بڑھانے کي ضرورت ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا صوبہ خراسانِ رضوي کے شہر باخزر ميں پُر جوش عوامي اجتماع سے خطاب:

عدل و انصاف کي بنياد پر ايران کي تعمير و ترقي کيلئے قدم بڑھانا ہم سب کي ذمہ داري ہے

ڈاکٹر احمدي نژادنے اس بات پر زور ديا کہ بھائي چارے اور عدل و انصاف کي بنياد پر عوام اور مسئولين کوملک کي تعمير و ترقي کي جانب قدم بڑھانے کي ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ: 37724 - 

جمعه 11 May 2012 - 09:56

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعہ کي صبح حکومتي کابينہ کے ہمراہ صوبہ خراسانِ رضوي کے دورے کے موقع پر باخزر شہر ميں عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران اس بات پر زور ديا کہ دنيا کے تمام مشکلات کي جڑ وہ سامراجي طاقتيں ہيں جنہوں نے تقوائے الٰہي اور انساني حقيقت کو فراموش کر ديا ہے اور وہ ہر وقت قتل و غارت اور دوسروں کي تباہي کے پيچھے لگے رہتے ہيں،

انہوں نے سامراجي طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تمہيں اپنا رويہ درست کرنا پڑے گا ورنہ عنقريب ہي غضبِ الٰہي اور انساني طاقت تمہيں مسندِ اقتدار سے باہر پھينکيں گے۔

صدرِ مملکت نے تقرير کے ابتداء ميں قرآني آيات پر روشني ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ قرآن مجيد ميں مختلف نعمتوں کي يادآوري کراتا ہے جس کے نتيجے ميں انسان شکر بجا لاتا ہے اور کمال کے درجے پر فائزياب ہو جاتا ہے-

انہوں نے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان کي سعادت و کاميابي صراطِ مستقيم پر چلنے ميں رکھي ہے اور صراطِ مستقيم پر چلنے ميں وہ افراد ہمارے لئے اسوہ اور نمونہ ہيں جنہوں نے ہميں انساني حقيقت کي نشاندہي کي ہے اور جو ہمارے لئے مشعلِ راہ ہيں۔

انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ اللہ تعاليٰ انسان کو والدين کے ساتھ نيکي ، غريبوں اور محتاجوں پر رحم ، فضول خرچي اور اسراف سے پرہيز ،تقوائے الٰہي اور اپنے وعدے پر پابند رہنے کي سفارش کرتا ہے تاکہ انسان صراطِ مستقيم پر چل کر اس مقام اور درجے پر فائز ہو جائے جس کيلئے انسان کي تخليق ہوئي ہے۔

خبر کا کوڈ: 37724  

- سفرنامه