ڈاکٹر احمدي نژاد کا نيشنل آرکائيو کي چوتھي کانفرنس ميں خطاب: ہميں اپنے اہداف و مقاصد تک پہنچنے کيلئے اپني تاريخ محفوظ رکھني چاہيے<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:56

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کسي قوم کي بقاء کيلئے ضروري ہے کہ وہ اپنے مکتوب اور معنوي آثار کو محفوظ رکھيں اور اس راستے پر چلنے کي کوشش کريں جس پر چل کر کوئي قوم اپنے اعليٰ اہداف و مقاصد حاصل سکتي ہے، انہوں نے تاريخي کتابوں اور تاريخي دستاويزات کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے ٹھوس اور مؤثر قدم اٹھانے کي ضرورت پر زور ديا اور کہا کہ لوگوں کو ملک کے تاريخي دستاويزات سے آگاہ کرنے کيلئے انہيں تاريخي کتابوں کا مطالعہ کرنے پر تشويق دلانے کي ضرورت ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا نيشنل آرکائيو کي چوتھي کانفرنس ميں خطاب:

ہميں اپنے اہداف و مقاصد تک پہنچنے کيلئے اپني تاريخ محفوظ رکھني چاہيے

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کسي قوم کي بقاء کيلئے ضروري ہے کہ وہ اپنے مکتوب اور معنوي آثار کو محفوظ رکھيں اور اس راستے پر چلنے کي کوشش کريں جس پر چل کر کوئي قوم اپنے اعليٰ اہداف و مقاصد حاصل سکتي ہے، انہوں نے تاريخي کتابوں اور تاريخي دستاويزات کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے ٹھوس اور مؤثر قدم اٹھانے کي ضرورت پر زور ديا اور کہا کہ لوگوں کو ملک کے تاريخي دستاويزات سے آگاہ کرنے کيلئے انہيں تاريخي کتابوں کا مطالعہ کرنے پر تشويق دلانے کي ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ: 37656 - 

منگل 08 May 2012 - 12:08

ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کے دن نيشنل آرکائيو کي چوتھي کانفرنس ميں خطاب کے دوران اس بات پر زور ديا کہ جب تک کوئي قوم اپني ثقافت اور اپنے تاريخي دستاويزات کي خود حفاظت نہيں کرے گي اس قوم کا مستقبل ہميشہ تاريک رہے گا-

انہوں نے گذشتہ تاريخ کو مختلف دَور کےانسانوں کے درميان ارتباط قائم کرنے کا ذريعہ قرار ديا اور کہا کہ ہرنسل کے لوگوں کي مشکلات کا نمونہ گذشتہ تاريخ ميں موجود ہے اور پھر يہ تاريخ پر منحصر ہے کہ اس ميں يہ واقعہ کس طرح سے نقل ہوا ہے لہذا اس بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اگر گذشتہ واقعات تاريخي کتابوں ميں صحيح طرح سے ثبت ہو چکے ہوں تو يہ معاشرے کے اصلاح ميں مفيد ثابت ہو سکتے ہيں ليکن اگر ان واقعات ميں تحريف کرکے پيش کيا جائے تو يہ معاشرے ميں بھگاڑ پيدا کرے گا، جيسے اگر تاريخي کتابوں ميں صدرِ اسلام کا کوئي واقعہ اشتباہ ثبت ہو چکا ہو تو اس کا ہمارے معاشرے پر بھي بہت برا اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہميں نئے نسل کے جوانوں کو اپني تاريخ سے روشناس کرنے کيلئے ايسا ماحول فراہم کرنا چاہيے جس ميں ملکي مورخين اپني قوم کو گذشتہ تاريخ سے آگاہ کر سکيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کانفرنس سے پہلےچند ايٹمي تاسيسات کا افتتاح کرتے ہوئے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ تاريخ کے کچھ ادوار ميں سامراجي طاقتوں نے ايراني عوام پر زبردستي اپني بات مسلط کرنے ميں کاميابي ملي تھي جو ايراني عوام کے ذہنوں ميں ابھي بھي ايک تاريک دور کے طور پر نقش ہو چکا ہے جبکہ وہ آج بھي جوہري سرگرميوں کے حوالے سے زبردستي ہم پر اپني بات مسلط کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ميں نے صدارتي انتخابات سے پہلے اپني قوم سے وعدہ کيا تھا کہ ميں صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر پُرامن ايٹمي سرگرمياں دوبارہ شروع کروں گا کيونکہ يہ وقت کي ضرورت ہے ليکن اسي وقت ہميں ڈرانے اور سمجھانے کي کوشش کي گئي کہ اس کام کے عوض تمہيں بھاري قيمت ادا کرني پڑے گي ليکن ہم اپنے عزم ميں ثابت قدم رہے اور آخر کار اس عظيم مقصد ميں کامياب ہو گئے کيونکہ يہ ہمارا بنيادي حق تھا اور ہم اپنے حق سے ذرا برابر پيچھے ہٹنے والے نہيں ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں اميد ظاہر کي کہ انشاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب انساني فطرت شکوفا ہو جائے گي، يہ وہ دن ہو گا جب معاشرے پر عدل و انصاف کي حکومت قائم ہو جائے گي۔

خبر کا کوڈ: 37656  

- عوامی ملاقاتیں