ڈاکٹر احمدي نژاد کا امام رضا (ع) کے روضہ اقدس ميں عظيم اجتماع سے خطاب: حکومتي کابينہ کے صوبائي دورہ جات کا مقصد عوامي خدمت رساني ہے اور انشاء اللہ يہ سلسلہ آيندہ بھي جاري رہے گا<br />
جمعرات 16 May 2013 - 10:56
منتخب خبریں

صدرِ مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہا کہ حکومتي کابينہ کے صوبائي دورہ جات کا مقصداسلامي انقلاب کے اہداف کو عملي جامہ پہنانا ہے اور انشاء اللہ يہ سلسلہ آيندہ بھي جاري رہے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا امام رضا (ع) کے روضہ اقدس ميں عظيم اجتماع سے خطاب:

حکومتي کابينہ کے صوبائي دورہ جات کا مقصد عوامي خدمت رساني ہے اور انشاء اللہ يہ سلسلہ آيندہ بھي جاري رہے گا

صدرِ مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہا کہ حکومتي کابينہ کے صوبائي دورہ جات کا مقصداسلامي انقلاب کے اہداف کو عملي جامہ پہنانا ہے اور انشاء اللہ يہ سلسلہ آيندہ بھي جاري رہے گا۔

خبر کا کوڈ: 37628 - 

جمعرات 10 May 2012 - 11:52

ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعرات کي صبح حکومتي وفد کے صوبائي دورہ جات کي سنچري مکمل ہونے پرمشہد مقدس ميں عظيم عوامي اجتماع سے خطاب کے دوران صوبہ خراسان رضوي کے عوام کو اہل بيت (ع)کے سچے عاشق اور پيروکارقرار ديے اور کہا کہ انشاء اللہ جب امام مہدي (عج)ظہور فرمائے گا تو اس سرزمين سے مہدوي (ع) افکار پوري دنيا کو منتقل ہو جائيں گے۔

انہوں نے اللہ تعاليٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہايت ہي خوشي اور مسرت کا لمحہ ہے کہ موجودہ حکومت کے صوبائي دورہ جات کي سنچري امام رضا (ع)کے عظيم بارگاہ ميں مکمل ہوئي ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتي کابينہ کا ملک کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کا آغاز شہيد رجائي کے دورِ حکومت ميں ہوا تھا ليکن اس کے بعد اس بہترين سنت کو پسِ پشت ڈالا گيا اور اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے ہماري کابينہ نے اہل بيت (ع)کي پيروي ميں اس عظيم سنت کو دوبارہ زندہ کيا.

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سماج ميں عدل و انصاف اور الٰہي اقدار کا فروغ موجودہ حکومت کي اولين ترجيح ہے کيونکہ عدالت ہي کے ذريعہ انساني عظمت اور کرامت تک رسائي ممکن ہے، ليکن اگر ملکي حکمران صرف دارالحکومت تک محدود رہے اور ملک کے ديگر علاقوں پر توجہ نہ دے سکے تو معاشرے ميں کبھي عدالت قائم نہيں ہو سکتي-

انہوں نے اس بات پر زور ديا کہ حکومت کو چاہيے کہ وہ ملک کے تمام علاقوں کو يکساں توجہ ديں؛ خاص طور پر ان محروم اور پسماندہ علاقوں کو خصوصي توجہ دينے کي ضرورت ہے جو بنيادي سہوليات سے بھي محروم ہيں-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ان دورہ جات کا دوسرا بڑا مقصد عوام کي خدمت رساني ہے کيونکہ جب تک حکومتي ذمہ دارنزديک سے لوگوں کے مسائل اوران کے دکھ درد سے آگاہي حاصل نہيں کريں گے اس وقت تک وہ صحيح معنوں ميں عوام کي خدمت نہيں کر سکتے، جب ہم امام علي (ع)کي عملي سيرت کا مطالعہ کرتے ہيں تو ہميں يہ بات بہت واضح ديکھائي ديتي ہے کہ آنحضرت (ع)علمِ الٰہي پر مکمل احاطہ رکھنے کے باوجود ظاہري خلافت کے ايام ميں عوام کےمسائل اور انکے مشکلات سے آگاہي حاصل کرنے کيلئے انکے نزديک جاتے تاکہ آيندہ انے والي نسلوں کو عوامي خدمت رساني کا طريقہ سکھايا جا سکے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ان دورہ جات کا تيسرا مقصد لوگوں کے درميان پيار و محبت کي فضا ايجاد کرنا ہے کيونکہ جب تک عوام ايک دوسرے کو پيار و محبت کي نظر سے نہيں ديکھيں گے اس وقت تک وہ معاشرہ ترقي کي جانب گامزن نہيں ہو سکتا-

صدرِ مملکت نے ملک کي تعمير و ترقي اور جوانوں کے اندر چھپي ہوئي صلاحيتوں کو اجاگر کرنا حکومت کي ترجيحات ميں سے قرار ديا اور کہا کہ جب تک معاشرے سے طبقاتي نظام کا خاتمہ نہيں ہوگا اس وقت اس معاشرے کے اصلاح کي اميد نہيں رکھي جا سکتي۔



ڈاکٹر احمدي نژاد نے خطاب کے اخر ميں اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ موجودہ حکومت نے اس صوبے کيلئے 550 پراجيکٹس منظور کئے تھے، جن ميں سے اب تک 418 پرجيکٹس پر کام مکمل ہو چکا ہے اور باقي پر کام جاري ہے، اس سلسلے ميں صوبائي حکومت کے ساتھ ميٹينگ ميں ان پراجيکٹس کي راہ ميں حائل رکاوٹوں کو برطرف کرنے کے حوالے سے تبادلہ خيال کيا جائے گا۔

خبر کا کوڈ: 37628  

- سفرنامه