
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران کے شمالي صوبہ گلستان ميں مہر ہاوسنگ پراجيکٹ کے افتتاح کے موقع پر کہا:
ايراني قوم ہميشہ سے امن، انسانيت اور ثقافت و تہذيب کي علمبردار رہي ہے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹراحمدي نژاد نے کہا کہ ايرانيوں کا اپنے وطن سے عشق و محبت کا جذبہ نسل پرستي کي نوعيت کا نہيں ہے بلکہ وہ بصيرت اور آگاہي کي بناء پر اپني مملکت سے پيار کر رہے ہيں- ايراني قوم نے کبھي بھي قومي اقدار کو اسلامي اقدار پر ترجيح نہيں دي ہے اور وہ شروع ہي سے الہي اقدار پر کاربند رہي ہے-
صدرِ مملکت نے آج (پير کو) قبل از ظہر ايران کے شمالي صوبے گلستان کےدورے کے موقع پر مہر ہاوسنگ پراجيکٹ کے افتتاح کے دوران اس بات کي اشارہ کيا کہ ايران جغرافيائي حدود سے بڑھ کر ايک عظيم تہذيب و ثقافت کا نام ہے، يہي وجہ ہے کہ آج ايران پوري دنيا کي توجہ کا مرکز بن چکا ہے لہذا ہميں ملکي نظام کي بنياد توحيد، عدالت اور اسلامي اصولوں پر رکھني چاہيے۔
صدرِ مملکت نے دنيا پر حاکم سرمايہ داري نظام کي مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تسلط پسند طاقتيں زبردستي دوسروں کي ثروت لوٹنا چاہتے ہيں اور اس مقصد تک پہنچنے کيلئے اپني مرضي کے قوانين وضع کرتے ہيں، يہي وجہ ہے کہ آج دنيا کا سارا پيسہ چند غير مہذب سرمايہ داروں کے جيب ميں چلا جاتا ہے جبکہ دوسري جانب فقر اورتنگدستي اپني انتہا کو پہنچي ہے، اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق ابھي بھي 2 ارب 20 کروڑ سے زائد افراد فاقہ کشي کي زندگي گزارنے پر مجبور ہيں اور پوري دنيا ميں منشيات کي اسمگلنگ اور قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبہ گلستان ميں حکومت کے تعاون سے بنائے گئے 9 ہزار 679 گھروں کے افتتاح کے موقع پر اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے اس نيک کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور انشاء اللہ ہماري کوشش ہوگي کہ ان گھروں کامعيار مزيد بہتر بنايا جاسکے-
انہوں نے مزيد کہا کہ موجودہ حکومت کے دورِ اقتدار کے آخر تک صوبہ گلستان ميں مزيد 32 ہزار گھر تعمير کئے جائيں گے، صدرِ مملکت نے اس سلسلے ميں مربوط اداروں پر زور ديا کہ وہ اپنا کام تيزي کے ساتھ مکمل کريں تاکہ وقت پر ان گھروں کا افتتاح کيا جا سکے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے خطاب کے دوران صوبہ گلستان ميں ہوائي اڈے اور چند نئے ہاسپتالوں کے افتتاح کا ذکر کيا ، انہوں نے گرگان سے ليکر ترکمنستان کے بارڈر تک ريل پٹري بچھانے کے عظيم منصوبے پر کام کو تسلي بخش قرار ديتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کي تکميل سے ترکمنستان، روس اور يورپ تک راستہ ہموار ہو جائے گا۔
صدر مملکت نے اس بات پر تاکيد کرتے ہوئے کہ آج دنيا پر غير مہذب، خودغرض اور توسيع پسند افراد کي حکمراني ہے، کہا ہے کہ اس صورتحال کو تبديل کرنے کے ليے قوموں کےقيام اور ان کے پيغام کو عام کيے جانے کي ضرورت ہے-
صدر محمود احمدي نژاد نے پير کے روز شمالي ايران کے گلستان صوبے ميں ايک بڑے ہاؤسنگ پروجيکٹ اور ہوائي اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد ايک پروگرام ميں کہا کہ برائيوں کي دنيا سے دور رہتے ہوئے اقوام بخوبي زندگي گزار سکتي ہيں اور جہاں بھي ضروري ہو توسيع پسندي کے خلاف مزاحمت ہوني چاہيے- انہوں نے پيشرفت اور ترقي کي چوٹيوں پر پہنچنے کے سلسلے ميں ايراني قوم کي کاميابي کا راز يکجہتي، کام اور جد و جہد کو بتايا اور کہا کہ شياطين ہزاروں حيلوں اور بہانوں سے اس بات کي کوشش کر رہے ہيں کہ ايراني قوم کي ترقي و پيشرفت کي راہ ميں رکاوٹ ڈال ديں-
صدر احمدي نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ايراني قوم پوري تاريخ ميں امن و دوستي اور مظلوم اقوام کے حقوق کي حامي رہي ہے، کہا کہ ايراني قوم نے کبھي بھي قومي اقدار کو اسلامي اقدار پر ترجيح نہيں دي ہے اور وہ شروع ہي سے الہي اقدار پر کاربند رہي ہے- انہوں نے کہا کہ ايراني قوم علم، انسانيت اور ثقافت و تہذيب کي علمبردار رہي ہے اور ايک ايسے وقت ميں جب انسانيت کو کسي بھي وقت سے زيادہ اخلاقيات کي ضرورت ہے، وہ امن و دوستي کي حامي ہے/