
ڈاکٹر احمدي نژاد ارمنستان کے وزيرخارجہ کي ملاقات ميں:
دونوں ممالک کے حکام کو مشترکہ تجارتي معاہدوں کي توسيع کيلئے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور ارمنستان کے درميان ديرينہ اور قريبي تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کو مشترکہ تجارتي معاہدوں کي توسيع کيلئے اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار کو) ارمنستان کے وزير خارجہ جناب نعلبنديان کے ساتھ ملاقات کے دوران ايران اور ارمنستان کے درميان قريبي اور ديرينہ تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ارمنستان کے استقلال اور آزادي کے گذشتہ بيس برسوں کے دوران ايران اور ارمنستان کے درميان دوستانہ تعلقات ميں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے،
انہوں نے دونوں ممالک کے درميان مشترکہ منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گيس، بجلي اور ريل پلٹري سميت کئي ايسے تجارتي معاہدے ہيں جن پر تيزي سے کام جاري ہے انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ارمنستان کے ساتھ تعلقات کو بہت زيادہ اہميت ديتا ہے لہذا اميد ہے کہ دونوں ممالک کے درميان آزاد تجارتي فضا قائم ہونے سے مشترکہ تجارتي تعلقات کو مزيد فروغ ملے گا۔
ارمنستان کے وزير خارجہ جناب نعلبديان نے ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے اپنے صدر کا پيغام ڈاکٹر احمدي نژاد کے سپرد کيا اور کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کو تجارتي اور اقتصادي تعلقات کے فروغ کيلئے تمام ممکنہ مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہيے۔