
ڈاکٹر احمدي نژاد نے گذشتہ سال ميں مزدور طبقے کے منتخب افراد سے تجليل کے موقع پر کہا:
ملک ميں صنعتي مصنوعات کي ترقي کيلئے تمام راہيں ہموار ہيں
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے ملکي مصنوعات کي مکمل حمايت کرتے ہوئے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ کسي بھي ملک کے صنعتي محصولات ميں فروغ کيلئے قدرتي زخاير، مناسب سرمايہ کاري، سائنس و ٹيکنالوجي ميں ترقي اورمعاشرے کے افراد کا پختہ عزم و يقين لازمي ہوتا ہے؛ ہم اس اللہ تعاليٰ کے نہايت ہي شکرگزار ہيں کہ انہوں نے ہميں يہ ساري چيزيں وافر مقدار ميں عطا فرمائي ہيں۔
ڈٓاکٹر احمدي نژاد نے آج (ہفتہ کو) گذشتہ سال مزدور طبقے کے منتخب افراد سے تجليل کے موقع پر اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ ملک کي تعمير و ترقي ايک عمومي ذمہ داري ہے جس کيلئےمعاشرے کے تمام افراد کي کوششيں لازمي ہيں۔
انہوں نے مزيد کہا کہ ہم قطعي طور پر ايسي ترقي اور پيشرفت نہيں چاہتے جس ميں امير اور غريب کے درميان فاصلے بڑھتےرہيں بلکہ ہم ايسے نظام کے خواہاں ہيں جس ميں تمام افراد عشق و محبت اور امن و بھائي چارے کے ساتھ زندگي بسر کر سکيں اور ہر شخص کو مساوات اور ذاتي صلاحيتوں کے مطابق اپنا حق مل جائے۔
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ملک کي صنعت کے شعبے ميں اہم پيشرفت کے باوجود دگني محنت کے ذريعے، علم کي بنياد پر اور ملکي مصنوعات کو مزيد معياري بنا کر صنعتي شعبے ميں ايک انقلاب پيدا کردينے کي ضرورت ہے۔ اگر ہم ملکي مصنوعات کو اور بھي معياري بنا کر کے دنيا کو پيش کريں تو وہ دن دور نہيں کہ اسلامي جمہوريہ ايران کا شمار بھي ترقي يافتہ صنعتي ممالک ميں ہونے لگے ليکن اس کے کيلئے ضروري ہے کہ معاشرے کے تمام افراد مل کر پختہ عزم و ارادے کے ساتھ ملک کي تعمير و ترقي کيلئے اپني توانائياں خرچ صرف کرے۔