
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ جرمني کي تنظيم "
انجمن راہِ اسلام" کے اراکين کي ملاقات:
ممالک کے درميان مشترکہ تعاون ميں فروغ کيلئے سماج ميں محبت اور عدل و انصاف کي بالادستي لازمي ہے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ معاشرے کے اصلاح اور اس کے تمام مشکلات کے خاتمے کيلئے ضروري ہے کہ دنيا کا بھاگ دوڑ ايسے افراد کے ہاتھ ميں ديا جائے جو محبت اور عدل و انصاف کے جذبے سے سرشار ہو، انہوں نے کہا کہ اگرسب مل کر اتفاق و اتحاد کے ساتھ اس مقصد کيلئے اپني کوششيں تيز کريں تو اس راہ ميں تمام رکاؤٹيں ريت کي ديوار ثابت ہوں گے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعہ)صبح جرمني کي تنظيم"انجمن راہ اسلام"کے اراکين سے ملاقات کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ تمام انسان ايک ہي حقيقت رکھتے ہيں جبکہ رنگ، نسل، زبان اور جعرافيائي حدود کو عارضي حيثيت حاصل ہے، اگر انسانوں کو ان عارضي صفات سے ہٹ کر ديکھا جائے تو ہر کوئي اپنے پاکيزہ فطرت کي بناء پر عدالت کا طرفدار نظر آئے گا ليکن بعض اوقات يہي انسان تکبر اور احساسِ برتري جيسي ديگر شيطاني صفات ميں مست ہو کر اپني حقيقت بھول جاتا ہے، جس کي وجہ سے معاشرے ميں بھگاڑ پيدا ہو جا تا ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ اللہ تعاليٰ کا انسان کي تخليق سے غرض و مقصد يہ ہے کہ انسان چھپي ہوئي صلاحيتوں کو اجاگر کرکے زمين پر اللہ کا نمائندہ اور جانشين بن جائے، انہوں نے کہا کہ انبياء کي بعثت کا مقصد بھي يہي ہے کہ وہ کمال و سعادت تک پہنچنے کيلئے انسان کي رہنمائي کريں ليکن انساني تاريخ کي ورق گرداني سے معلوم ہو جاتا ہے کہ انسانوں نے اس غرض و مقصد کيلئے بالکل کام نہيں کيا جس کيلئے انسان کي تخليق ہوئي تھي۔
انہوں نے ملاقات کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ تمام انبياء انسانوں کي ہدايت کے واسطے بھيجے گئے تھے اور انہيں اپنے زمانے کے تقاضوں سے ہماہنگ يہي ايک ہي ذمہ داري سونپي گئي تھي کہ وہ انسان کو اپني حقيقت سے روشناس کرائيں، لہذا ہم مشاہدہ کرتے ہيں کہ تمام انبياء ہر زمانے ميں ايک ہي آئين اور دستور کي ترويج کيلئے کوششيں کرتے رہے، اگر موجودہ حالات ميں انسان اپنے مقصد سے دور ہوتے جا رہے ہيں اور انہوں نے ذاتي اغراض و مقاصد کي خاطر انبياءکے بتلائے ہوئے تعليمات کو پسِ پشت ڈالا ہوا ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دو چيزيں انسانوں کے درميان موجودہ اختلافات کا سرچشمہ ہيں؛ بعض لوگوں کي خود خواہي اور قدرت طلبي اور عام لوگوں کي خوابِ غفلت ميں گرفتاري؛ کہ البتہ شيطان بھي کوشش کر رہا ہے انہيں خوابِ غفلت سے بيداري کا موقع ہي نہ ملے کيونکہ اگر موجودہ انسانوں کو اپني حقيقت سے آگاہ ہوتي تو وہ ہرگز دوسروں کو ظلم و ستم کا نشانہ نہ بناتے اور ان کے حقوق پائمال کرنے کي کوشش نہ کرتے۔
جرمني کي تنظيم "انجمنِ راہِ اسلام"کے صدر نے اس ملاقات کي ابتداء ميں اپنے دورے کا مقصد نزديک سے ايراني تہذيب و تمدن سے آگاہي بتايا اور کہا کہ صيہوني حکومت کے پروپيگنڈوں کے باعث ايران سے متعلق مغربي ممالک کے اندر بہت غلط تاثر پايا جاتا ہے کيونکہ وہ ميڈيا کے ذريعہ ايران کا اصل چہرا مخدوش کرنے کي کوشش کرتے رہتے ہيں حالانکہ حقيقت اس کے بالکل برعکس ہے۔