
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ عراقي وزيراعظم کي ملاقات:
خطے ميں امن و امان کي بحالي اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کيلئے کوششوں پر زور
ڈاکٹر احمدي نژاد اور عراقي وزيراعظم جناب نوري مالکي نے ملاقات کے دوران خطے ميں دونوں ممالک کے اہم اور مرکزي کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور خطے ميں امن و امان کي فضا بحال کرنے کي ضرورت پر زور ديا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار) بعد از ظہر تہران ميں عراقي وزيراعظم جناب نوري مالکي کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ دونوں ممالک کا علاقائي اور بين الاقوامي مسائل ميں بہت اہم اور مرکزي کردار ہے لہذا ہماري مزيد ترقي و پيشرفت آمريکي اور صيہوني حکومتوں کي نابودي کا باعث بنے گي-
انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عراق کے درميان علاقائي اور بين الاقوامي سطح پر سياسي، اقتصادي اور ثقافتي سميت تمام شعبوں ميں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کوئي رکاؤٹ موجود نہيں ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ کے فضل و کرم سے دونوں ممالک نہايت ہوشياري اور سماجت کے ساتھ اپني سالميت اور آزادي کا جنگ لڑ رہي ہيں اور سامراج طاقتوں کي دہشت گردي اور قتل و غارت کے ذريعہ علاقے ميں خوف و وحشت پھيلانے کي ساري سازشيں بري طرح ناکام ہو چکي ہيں-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامراجي طاقتيں انتقام لينے کي غرض سے دونوں ممالک کو ہر محاظ پرکمزور بنانا چاہتي ہيں اور ان کي ہميشہ يہ کوشش رہتي ہے کہ اختلافات اور فتنوں کا سہارا لے کر دوبارہ ان ممالک پر قبضہ جما سکيں ليکن يہ ہرگز اپنے عزائم ميں کامياب نہيں ہوسکتے۔
عراقي وزيراعظم جناب نوري مالکي نے ملاقات کے دوران ايران اور عراق کے درميان خوشگوار تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا کہ دونوں ممالک ايک دوسروں کي صلاحتوں سے فائدہ اٹھا کر ترقي کي جانب مثبت قدم اٹھا سکتے ہيں؛ جس سے خطے پر بہت اجھے اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمي تعاون اور دلچسپي سے دشمنوں کے سارے فتنے خاک ميں ملائيں گے اور انشاء اللہ عنقريب خطے ميں امن و امان کي فضا بحال ہو جائے گي۔