
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مسلح افواج کے قومي دن کے موقع پر کہا:
بہادر مسلح افواج ترقي اور پيشرفت کي راہ ميں امن و امان كي فضا قائم كرتي ہيں
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي افواج صراط مستقيم پر رواں دواں ہيں جو ايراني قوم کي سربلندي اورمعاشرے ميں الٰہي اقدار کے پرچار کيلئے اپني تمام تر توانائي خرچ کر رہي ہيں، انہوں نے کہا کہ اگر کسي نے ايران کے خلاف حملہ کرنا چاہا يا اس کے منافع کو نقصان پہنچانا چاہا تو ايران کي مسلح افواج ان کے ہر حملے اور جارحيت کا منہ توڑجواب دے گا۔
صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (منگل کو) اسلامي انقلاب کے باني حضرت امام خميني (قدس سرہ)کے مقبرے کے سامنے مسلح افواج کي پريڈ سے خطاب کے دوران مسلح افواج کے قومي دن کي مناسبت سے تمام فوجي کمانڈروں اور فوجي دستوں کو مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ ايراني فوج پوري دنيا ميں سب سے زيادہ محکم ايمان اورپختہ عزم و يقين رکھنے والي فوج ہے جو انقلابي ليڈر حضرت آيۃ اللہ خامنہ اي(حفظہ اللہ)کے حکم پرہر طرح کي قرباني کيلئے تيار ہے-
انہوں نے کہا کہ ترقي اور سعادت مندانہ زندگي حاصل کرنا پائيدار امن و امان کے بغير ممکن نہيں ہے اور جب کسي معاشرے ميں امن و امان قائم ہو جاتا ہے تو وہ قوم مقتدرانہ طور ظاہر ہو جاتي ہے، انہوں نے کہا کہ ايراني قوم رفتہ رفتہ تعمير و ترقي کي چوٹياں سر کر رہي ہيں لہذا انہيں پہلے سے زيادہ قدرت مند طور پر ظاہر ہونے اور پائيدار امن و امان کي فضا ايجاد کرنے کي ضرورت ہے، اگر يہ شرائط فراہم ہو جائيں تو مسلح افواج کےشجاع اور بہادر جوان تيار ہو کر ملک کے دفاع کي خاطر اپني قيمتي جانوں کا نذرانہ پيش کريں گے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ ايران کي مٹي سے دفاع کرنا وقت کي اہم ضرورت ہے جس کي ذمہ داري مسلح افواج نے اپنے کندہوں پراٹھائي ہے، انہوں نے کہا کہ آج کل کے دور ميں ايراني قوم کي حمايت کرنا يقينا کسي اعزاز سے کم نہيں ہے کيونکہ يہ واحد ايسي قوم ہے جنہوں نے پوري دنيا ميں پرچمِ توحيد کو سربلند رکھا ہےلہذا ايران کي خاک سے دفاع کرنےکيلئے تيار ہونا امام مہدي(عج) کي فوج ميں شامل ہونے کے برابر ہے جوکہ تمام ستم ديدہ اور مظلوم انسانوں کي آخري اميد ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سرمايہ دارانہ نظام پر استوار غير مہذب اور خود پرست طاقتيں دنيا کي تمام انصاف پسند، آزادي کي طالب اور اپنے پيروں پر کھڑي ہونے کي خواہش رکھنے والي رکھنے والي قوموں کو کچل رہے ہيں لہذا ظاہر سي بات يہ ہے کہ يہ طاقتيں ايراني ا فواج کي مخالفت کرے گي اور ہماري مسلح افواج کي عزت و سربلندي اور آمادگي و تياري ان کيلئے باعثِ تشويش ہوگي، انہوں نے خليجِ فارس کي اہميت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ اس خطے ميں سلامتي علاقے کي عوام اور حکومتوں کي باہمي تعاون اور کوششوں سے ميسر ہوگي اور بيروني طاقتوں کي مداخلت سے اختلافات اور بدامني ميں مزيد اضافہ ہو جائے گا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کيا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ہمسايہ ممالک کے ساتھ خطے ميں امن و امان کے حوالے سے ہر قسم کے تعاون کيلئے تيار ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ملت ايران کو سب سے زيادہ امن پسند قوم قرار ديا اور کہا کہ تاريخ گواہ ہے کہ ملت ايران ہميشہ دوسري قوموں کي خوشيوں اور غموں ميں شريک رہي ہے۔ صدر جناب احمدي نژاد نے کہا کہ ملت ايران اپني مسلح افواج کے ساتھ عالمي سامراج کے سامنے ڈٹي رہے گي اور ساري دنيا ميں مظلوموں کا دفاع کرے گي۔
اس تقريب ميں صدرِ مملکت کے خطاب کے بعد مسلح افواج کے منتخب دستوں نے مخصوص پريڈ پيش کي اور جديد فوجي مصنوعات کي بھي نمائش کي گئي۔