
ڈاکٹر احمدي نژاد کي موجودگي ميں:
بحيرہ خزر سے ملک کے وسطي علاقوں کو پاني فراہم کرنے کے عظيم منصوبے کا افتتاح ہوا
ڈاکٹر احمدي نژاد نے جو آج (پير) دريا خزر سے ملک کے وسطي علاقوں کو پاني فراہم کرنے کے سلسلے ميں صوبہ مازنداران کے دورے پر گئے ہيں؛ انہوں نے " يا مہدي (عج) کے شعار کےساتھ اس عظيم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کيا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ اس عظيم منصوبے ميں خالص ايراني ٹيکنالوجي کا استعمال کيا جائے گا اوريہ ايراني انجينئر کے زيرِ نگراني انقلابي جوانوں کے تعاون سے پايہ تکميل تک پہنچے گا جو باعثِ فخر ہے-
انہوں نے اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ حکومت آج پاني کے فراہمي اور نئے ڈيموں کي تعمير کے حوالے سے چند منصوبوں کا افتتاح کر رہي ہے جو ملک کي تعمير و ترقي ميں بنيادي سنگِ ميل ثابت ہوں گے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس عظيم منصوبے کے افتتاح کے وقت تمام انجنيرز اور ديگر متعلقہ افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ امام مہدي (عج) کي مدد اور "يا مہدي(عج)، يا زہرا(س)، يا مہدي(عج) کے شعار کے ساتھ اپنے کام کا آغاز کريں۔