ڈاکٹر احمدي نژاد کا بندر جاسک ميں عوامي اجتماع سے خطاب: مغربي ممالک کي افغانستان پر لشکر کشي سے مقصد مشرقي بلاک پر تسلط حاصل کرنا ہے-<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:38
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعرت کو) بندر جاسک ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بيروني طاقتوں نے خطے کے مسائل ميں دخل اندازي شروع کي ہے، قتل و غارت، بد امني اور ديگر غير انساني اقدامات ميں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا بندر جاسک ميں عوامي اجتماع سے خطاب:

مغربي ممالک کي افغانستان پر لشکر کشي سے مقصد مشرقي بلاک پر تسلط حاصل کرنا ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعرت کو) بندر جاسک ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بيروني طاقتوں نے خطے کے مسائل ميں دخل اندازي شروع کي ہے، قتل و غارت، بد امني اور ديگر غير انساني اقدامات ميں اضافہ ہوا ہے۔

خبر کا کوڈ: 36832 - 

جمعرات 12 April 2012 - 10:29

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ جب سے نيٹو افواج افغانستان ميں داخل ہوئے انہوں نے وہاں پر بے گناہ سويلين کا قتلِ عام کيا ہے اور قرآن پاک کي بے حرمتي ہے-

انہوں نے کہ مغربي ممالک نے ہمارے علاقے ميں طرح طرح کے فوجي سامان اور ہتھيار تيار کر رکھے ہيں، وہ اس بہانے سے ہمسايہ ممالک پر اسلحہ فروخت کرکے ان کي دولت غارت کرنا چاہتے ہيں- انہوں نے کہا کہ انکي طرف سے افغانستان ميں امن و امان کے دعوے بالکل جھوٹے اور بے بنياد ہيں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ا يران کي تعمير و ترقي کيلئے زندگي کے ہر طبقے کے لوگوں کو تلاش اور جد و جہد کرني چاہيے-

ڈاکٹر احمدي نژاد نے يقين دلايا کہ حکومت ملک سے بے روزگاري اور جوان طبقے کے ديگر مشکلات کے خاتمے کيلئے بھر پور کوشش کرے گي۔

خبر کا کوڈ: 36832  

- غیرملکی دورے