
ڈاکٹر احمدي نژاد نے شہيد صياد شيرازي کي تيرہويں برسي کے موقع پر کہا:
کمال و سعادت حاصل کرنا امامت اور ولايت کے راستے پر چلنے سے ممکن ہے
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايثار و فداکاري کے ذريعہ سے ہي کوئي شخص اعليٰ انساني اقدار تک پہنچ سکتا ہے اورکمال و سعادت حاصل کرنا امامت اور ولايت کے راستے پر چلنے سے ہي ممکن ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (پير کو)شہيد صياد شيرازي کي تيرہويں برسي اور مسلح افواج کے 110 اعليٰ افسران کي شہادت کي ياد ميں منعقدہ تقريب ميں شہيدوں کو بھٹکتي انسانيت کيلئے روشن چراغ قرار ديا اور کہا کہ عشق اور محبت کے ذريعہ ہي اعليٰ الٰہي اقدار حاصل کئے جا سکتے ہيں۔
انہوں نے انسان کو اس ہستي کا محور قرار ديتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے سب کچھ انسان کي خاطر پيدا کيا ہے اور اسے محتلف صلاحيتيں بخشي ہيں تاکہ انسان ان سے صحيح طريقے سے فائدہ اٹھا کر اللہ تعاليٰ کے اسماء و صفات کا مظہر بن جائے-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ جذبہ ايثار اور فداکاري کے ذريعہ سے ہي انسان کمال و سعادت کے راستے طے کر سکتا ہے۔انہوں نے امامت اور ولايت پر روشني ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ کے تمام فيض و کمالات اہل بيت (ع)کے ذريعہ سےديگر انسانوں کو پہنچتے ہيں کيونکہ يہي وہ ہستياں ہيں جو اللہ تعاليٰ کے اسماء و صفات کا مظہر ہيں جبکہ آئمہ اطہار(ع)تک پہنچنے کا وسيلہ يہي شہداء ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ جو لوگ ايثار اور شہادت کے راستے پر چلتے ہيں انہيں کوئي بھي طاقت شکست نہيں دے سکتي، انہوں نے شہداء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہيں اس بات سے مطمئن اور آسودہ خيال رہنا چاہيے کہ ايراني قوم امامت کے نوراني راستے پر چلتے ہوئے تمام سامراجي طاقتوں کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرے گي۔تقريب کے اختتام پر صدرِِ مملکت کي موجودگي ميں شہيد صياد شيرازي کے سوانح حيات پر لکھي گئي دو کتابوں "صياد دلہا" اور "اميردلہا" کي رونمائي ہوئي، ان کتابوں کا عربي اور انگلش ميں بھي ترجمہ ہو چکا ہے۔