
ڈاکٹر احمدي نژاد کا سيرک ميں عوامي اجتماع سے خطاب:
خلوص کے ساتھ عدالت کے اجراء کيلئے کوششيں ہي معاشرے ميں بقاء کے ضامن ہيں
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ جو لوگ معاشرے کے اصلاح کي خاطر ظلم اور امتيازي سلوک کے خاتمے کيلئے کوششوں ميں سرگرمِ عمل ہيں وہ يہ سب کچھ اللہ تعاليٰ کي خوشنودي اوررضا کيلئے کرتے ہيں لہذا ان کي يہ کاوش ہميشہ کيلئے باقي رہے گي۔
ڈاکٹراحمدي نژاد نے آج (جمعرات کو)صوبہ ہرمزگان کے دورے کے موقع پر سيريک شہر ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ يہاں کے عوام نہايت ہي مومن، بہادر، انقلابي اور زحمت کش ہيں جو ہمشہ قوتِ بازو اور تلاش کے ذريعہ گھر والوں کا خرچ پورا کرتے رہے ہيں اور ايران کي سربلندي کيلئے ہر قسم کي قرباني کيلئے تيار ہيں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے وطن کے ساتھ پيار و محبت کي خاطر دشمنوں کي آنکھوں ميں آنکھ ڈال کر ہر طرح کے مشکلات سے پنجہ آزمائي کرتے ہوئے دشمنوں کے سارے عزائم خاک ميں ملاتے ہيں وہ خود سرخرو ہو کر کمال و سعادت کي زندگي کرتے ہيں اور معاشرہ ترقي کي جانب قدم بڑھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے موجودہ مشکلات کے ذمہ داروہ افراد ہيں جو يہ سوچتے ہيں کہ تيل غارت کرنے کي نيت سے دوسروں پر حملہ اورلشکر کشي کرکے تاريخ ميں جاودانگي کي منزل پائي جا سکتي ہے ليکن يہ انکي بھول ہے اور انہيں ناکامي اور بدنامي کے سوا کچھ بھي ہاتھ نہيں آئے گا۔
انہوں نے مزيد کہا کہ اگر کوئي اللہ تعاليٰ کي رضا کي خاطر قدم اٹھائے تو اللہ تعاليٰ ضرور اسکي مدد کرتا ہے اور ہميں اس بات پر فخر ہے کہ ايراني قوم کئي سالوں سے استعماري اور سامراجي طاقتوں کا اب و تاب کے ساتھ مقابلہ کر رہي ہے اور ہزگز تسليم نہيں ہوئي۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے اخر ميں اس صوبے ميں متعدد تعليمي، ميڈيکل اور تفريحي مراکز کے قيام کے بارے ميں احکامات جاري کئے۔