
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايٹمي ٹيکنالوجي کے قومي دن کے موقع پر کہا:
سامراج کي جانب سے دباؤ کے باوجود ايران نےانساني عزت اور کرامت سے دفاع کي خاطر اپنا پُر امن ايٹمي پروگرام جاري رکھا ہے
صدرِ مملکت نے اس بات پر زور ديا کہ ايراني قوم کا ايٹمي پروگرام ميں حاليہ مقاومت درحقيقت انساني عزت اور کرامت سے دفاع کرنا تھا، انہوں نے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ايٹمي سائنسدانوں کو شہيد کرکے ايران کو سائنسي ترقي سے روکنے کي سوچ خام خيالي ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار)قبل از ظہر ايٹمي ٹيکنالوجي کے قومي دن کے موقع پر منعقدہ تقريب ميں ايٹمي سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پرزور ديا کہ ايٹمي پروگرام ميں پيشرفت سے ملکي محصولات کو فروغ ملے گا-
انہوں نے واضح کيا کہ اگر ساري دنيا بھي ايران کے خلاف کھڑي ہو جائے اور اسکي ترقي ميں رکاؤٹيں کھڑي کرنا چاہے تب بھي ايراني قوم کا عزم و ارادہ ايران کومزيد ترقي کي جانب بڑھتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ايران کا ايٹمي مسئلہ سياسي رخ اختيار کر چکا ہے حالانکہ اس وقت خطے کے بہت سے ممالک کے پاس ايٹمي ٹيکنالوجي کے علاوہ ايٹمي ہتھيار بھي موجود ہيں ليکن کوئي انکا نام تک نہيں ليتا-
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے واضح کيا کہ ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کي مخالفت اسلئے کي جا رہي ہے کيونکہ سامراجي طاقتوں کو ايراني قوم کي تاريخ اور صلاحيتوں کا پورا پورا علم ہے-
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ اگر ايران اسي طرح ترقي کي چوٹياں سر کرتا رہا تو بہت جلد ديگر قوموں کيلئے ائيڈيل بن کر دنيا ميں ايمان، توحيد اور بھائي چارے کا علمبردار بن کر ابھرے گا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران کے ايٹمي پروگرام کے حوالے سے بعض مغربي ممالک بڑے ہي فريب کارانہ طريقے سے خوبصورت عناوين کي بات کرتے ديکھائي ديتے ہيں ليکن عملي طور پر خود اپنے ہي بنائے ہوئے قوانين کو پائمال کرتے ہيں-
انہوں نے کہا کہ ايران کي ترقي کے راستے ميں روڑے اٹکانے والے بہت سے ممالک کے پاس ايٹمي ہتھيار موجود ہيں انہوں نے صيہوني حکومت کي بنياد رکھ کر اسے بھي جوہري ہتھياروں سے ليس کيا ہے ليکن يہي ممالک ہر زور يہ بيان ديتے ہيں کہ ايران کے ايٹمي پروگرام کے حوالے سے تمام آپشيز ميزپر پڑے ہيں؟!
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ جنگ اور لڑائي ہماري منطق ميں موجود نہيں ہے اور ايراني عوام اپني فطري حق کے ساتھ عالمانہ طريقے سے زندگي گزارنا چاہتے ہيں، ايراني صدر کا کہنا تھا کہ ايٹمي مسئلہ ميں ايراني قوم کي مزاحمت صرف چند سينٹري فيوج مشينوں کيلئے نہيں تھي بلکہ ملتِ ايران نے اپني عزت اور سربلندي کا دفاع کيا ہے ليکن ہمارے دشمنوں کا کہنا ہے کہ ايران نے ان کے بقول معين شدہ قوانين کي خلاف ورزي کي ہے، بہرحال ہم ايک مہذب قوم ہيں اور ہم نے جس راستے پر قدم رکھا ہے اس پر پوري قوت کے ساتھ قدم بڑھائيں گے۔