
تيل اور گيس کے شعبہ ميں ترکمنستان وزراء کے وائس چيرمين کي ڈاکٹر احمدي نژاد سے ملاقات:
ايران اور ترکمنستان کے درميان دوطرفہ تعلقات کو مزيد فروغ دينے پر زور
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ايران اور ترکمنستان کے درميان گہرے اور تاريخي تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کو ان تعلقات کے مزيد استحکام پر زور ديا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (بدھ)دوپہر كو ترکمنستان وزراء کے وائس چيرمين جناب خوجا محمد اف کے ساتھ ملاقات ميں ايران اور ترکمنستان کے درميان باہمي تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ تہران اور عشق آباد کو آپس ميں ملانے والي زيرِ تعمير ريل پٹري نہايت اہم اور تاريخي پراجيکٹ ہے لہذا اس منصوبے پر جلد از جلد کام مکمل ہونے کيلئے دونوں ممالک کے حکام کو اپني کوششيں تيز کرني چاہيے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے ريل پلٹري سميت تمام مشترکہ منصوبوں کي راہ ميں رکاؤٹيں برطرف کرنے پر زور ديا اور کہا کہ باہمي تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات ميں حائل تمام مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا اور ہمارے تاريخي تعلقات پہلے سے کہيں زيادہ مستحکم ہو جائيں گے۔
تيل اور گيس کے شعبہ ميں ترکمنستان وزراء کے وائس چيرمين جناب خوجا محمد اف نے ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے باہمي تعاون کے فروغ کے حوالے سے ايراني حکام کے ساتھ مذاکرات کو نہايت مفيد قرار ديے اور دونوں ممالک کے درميان مشترکہ پرجيکٹس پر کام تيز کرنے کي ہدايات جاري کرنے پر ڈاکٹر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا۔