
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ترکي کے وزيرِ اعظم کي ملاقات:
ايران اور ترکي کے درميان اقتصادي، تجارتي اور توانائي کے مسائل ميں باہمي تعلقات کو فروغ دينے پر زور
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے دارالحکومت تہران ميں ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان سے گفتگو کرتے ہوئے ايران اور ترکي کے درميان مختلف شعبوں ميں دو طرفہ تعلقات اور تجارتي لين دين کے فروغ کي ضرورت پر زور ديا-
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج تہران ميں ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان سے گفتگو کرتے ہوئے ايران اور ترکي کے درميان مختلف شعبوں ميں دو طرفہ تعلقات اور تجارتي لين دين کے فروغ کي ضرورت پر زور ديا- انہوں نے ايران اور ترکي کے درميان تاريخي اور مستحکم تعلقات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو چاہئے کہ وہ مختلف سياسي، ثقافتي اور تجارتي شعبوں ميں تعلقات کے فروغ کيلئے اپني کوششيں جاري رکھيں-
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نےاسلامي جمہوريہ ايران کي پرامن جوہري سرگرميوں کے بارے ميں ترکي کے شفاّف موقف کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے عالمي مسائل ميں دونوں ممالک ايک ساتھ رہے ہيں اور دونوں ملکوں نے مغرب کي تسلط پسندي کا ہميشہ سنجيدگي سے مقابلہ کيا ہے۔
اس ملاقات ميں ترکي کے وزير اعظم رجب طيب اردوغان نے نئے ہجري شمسي سال کي مناسبت سے ايران کي حکومت اور ايراني قوم کو مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور انقرہ کے درميان سياسي، اقتصادي، تجارتي اورتوانائي سميت تمام شعبوں ميں دو طرفہ تعلقات ميں باہمي تعاون بڑھانے کي ضرورت ہے۔انہوں نے مزيد کہا کہ ترکي نے ہميشہ ايران کے پرامن ايٹمي سرگرميوں کي حمايت کي ہے اور آيندہ بھي اسي پاليسي پر عمل درآمد جاري رکھے گا۔