ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ پاکستان کے صدر کي ملاقات:<br /> اسلامي جمہوريہ ايران؛ افغانستان ميں امن و امان کي صورتحال بحال رکھنے کے حوالے سے ہر پاليسي کي حمايت کرے گا<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:34
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español
منتخب خبریں

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران افغانستان اور خطے ميں امن و امان کي فضا برقرار رکھنے اور دہشت گردي و منشيات پر قابو پانے کے حوالے سے ہر پاليسي کي حمايت کرے گا۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ پاکستان کے صدر کي ملاقات:
اسلامي جمہوريہ ايران؛

افغانستان ميں امن و امان کي صورتحال بحال رکھنے کے حوالے سے ہر پاليسي کي حمايت کرے گا

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران افغانستان اور خطے ميں امن و امان کي فضا برقرار رکھنے اور دہشت گردي و منشيات پر قابو پانے کے حوالے سے ہر پاليسي کي حمايت کرے گا۔

خبر کا کوڈ: 36331 - 

منگل 27 March 2012 - 10:52

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (پير) تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ ميں پاکستان کے صدر جناب آصف علي زرداري کے ساتھ ملاقات ميں افغانستان کے مشکلات پر قابو پانے کے حوالے سے ايران اور پاکستان کي کوششوں کو سراہا اور کہا کہ چند ماہ قبل پاکستان کے زيرِ اہتمام اسلام آباد ميں منعقدہ سہ فريقي اجلاس کے بہت مثبت نتائج سامنے آئے ہيں اور انشاء اللہ عنقريب کابل ميں منعقدہ اجلاس ميں مزيد بہتر تجاويز پر غور کيا جائے گا۔

پاکستان کے صدر جناب اصف علي زرداري نے اس ملاقات کے دوران خطے ميں رونما ہونے والے حالات پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تمام ہمسايہ ممالک افغانستان کے مشکلات برطرف کرنے کيلئے متحد نہ ہو جائيں افغانستان ميں کبھي بھي امن و امان کي صورتحال بحال نہيں ہو سکتي، انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک افغانستان کي وجہ سے گھمبير مسائل ميں جھگڑا ہوا ہے ، اس لئے ہماري پوري کوشش ہوتي ہے کہ افغانستان کے مشکلات پر جلد از جلد قابو پايا جائے، انہوں نے روس اور چين سے اپيل کي کہ وہ افغانستان کے مسائل ميں دلچسپي ليں۔

آصف علي زرداري نے کہا کہ گذشتہ ايک دہائي سے نيٹو افواج کي مداخلت کے سبب افغانستان کے مشکلات ميں اضافہ ہوا ہے کيونکہ سامراج کبھي بھي اسلامي دنيا کي تعمير و ترقي نہيں چاہتا، انہوں نےصنعت اور ذراعت کے شعبہ ميں ايران کے تجربوں ميں دلچسپي کا اظہار کيا اور کہا کہ عنقريب پاکستاني وفد باہمي تعاون کا جائزہ لينے کيلئے ايران کا دورہ کرے گا۔

خبر کا کوڈ: 36331  

- غیرملکی دورے