
تيسرے عالمي جشنِ نوروز ميں شرکت کيلئے :
ڈاکٹر احمدي نژاد تاجيکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد تيسرے عالمي جشنِ نوروز اور افغانستان کے اقتصادي اجلاس ميں شرکت کيلئے تاجيکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچ گئے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد آج(ہفتہ)صدارتي دفتر کے انچارج جناب رحيم مشائي، وزيرِ خارجہ جناب صالحي، وزيرِ بجلي جناب نامجو، وزيرِ ثقافت جناب موسوي اور ديگر اعليٰ سياسي شخصيات کے ہمراہ تاجيکستان کے دارالحکومت دوشنبہ پہنچے تو تاجيکستان کے وزيراعظم نے ائرپورٹ پر اس کا پُر جوش استقبال کيا ۔
صدرِ مملکت اس دو روزہ دورے ميں تيسرے عالمي جشنِ نوروز اور افغانستان کے چار فريقي اقتصادي اجلاس ميں شرکت کريں گے، اس اجلاس ميں ايران اور افغانستان کے علاوہ تاجيکستان اور پاکستان کے سربراہانِ مملکت اقتصادي امور پر اپس ميں تبادلہ خيال کريں گے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر احمدي نژاد تاجيکستان کے دارالحکومت دوشنبہ ميں ايراني خانہ فرہنگ کا افتتاح کريں گے۔
تيسراعالمي جشنِ نوروز ايران، تاجيکستان، پاکستان اور افغانستان کے سربراہانِ مملکت کے علاوہ 20 ممالک کے نمائندوں کي موجودگي ميں کل (25مارچ)تاجيکستان کے دارالحکومت دوشنبہ ميں منعقد ہو رہا ہے۔