ڈاکٹر احمدي نژاد کا پارليمنٹ سے خطاب: ميري ہميشہ يہ کوشش رہي ہے کہ گفتار اور کردار کے ذريعہ ولايتِ فقيہ کي حمايت کر سکوں<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:32
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ميري ہميشہ يہ کوشش رہي ہے کہ گفتار اور کردار کے ذريعہ ولايتِ فقيہ کي حمايت کر سکوں کيونکہ ولايتِ فقيہ کا نظام ہي واحد ايسا نظام ہے جسکي بنياد عدالت، دوستي اور يکجہتي پر رکھي گئي ہے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا پارليمنٹ سے خطاب:

ميري ہميشہ يہ کوشش رہي ہے کہ گفتار اور کردار کے ذريعہ ولايتِ فقيہ کي حمايت کر سکوں

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ميري ہميشہ يہ کوشش رہي ہے کہ گفتار اور کردار کے ذريعہ ولايتِ فقيہ کي حمايت کر سکوں کيونکہ ولايتِ فقيہ کا نظام ہي واحد ايسا نظام ہے جسکي بنياد عدالت، دوستي اور يکجہتي پر رکھي گئي ہے۔

خبر کا کوڈ: 36031 - 

اتوار 18 March 2012 - 08:31

ڈاکٹر احمدي نژاد جو آج (بدھ) بعض اراکينِ پارليمنٹ کے سوالوں کا جواب دينے کيلئے پارليمنٹ آئے تھے ؛ نے اپنے خطاب ميں سب سے پہلےايرانيوں سميت تمام انساني معاشرے کے افراد کو عيدِ نوروز اور موسمِ بہار کي آمد پر مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ قانون کے مطابق صدر اراکينِ پارليمنٹ کے سامنے تمام صدارتي ذمہ داريوں کے حوالے سےجواب دِہ ہے، لہذا اِس بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ عرصہ پہلے بعض اراکينِ پارليمنٹ نے چند سوالات پوچھے تھے جن کا جواب دينے کيلئے آپکي خدمت ميں حاضر ہوا ہوں۔

بعض اراکينِ پارليمنٹ کا پہلا سوال يہ تھا آپ کے دورِ اقتدار ميں اسلامي نظام کي جس سے ايراني قوم پرستي کو فروغ ملا ہے؟ اس سوال کے جواب ميں ڈاکٹر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ يہ بات سب کيلئے بخوبي واضح ہے کہ ايراني مہذب اور متمدن قوم ہےجس نے پيغمبراکرم(ص)اور آئمہ اطہار(ع) کي سيرت کو اپنے کيلئے اسوہ قرار ديا ہے اور اخلاق وعدل و انصاف کے حوالے سے پوري دنيا کيلئے ائيڈيل کي حيثيت رکھتي ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جب بھي "ايران" کا لفظ استعمال کرتے ہيں تو اس سے جعرافيائي حدود پر مشتمل ايک خاص نسل کے لوگ ہمارے مقصود نہيں ہوتے بلکہ خالص اِسلام کے پيرو علوي شيعہ ہمارے مقصود ہيں جو عظيم کلچر و ثقافت کے حامل ہيں، جس پر ہميں فخر ہے۔

ڈاکٹراحمدي نژاد نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کي فلاح و بہبود اور معاشرے سے ظلم و زيادتي کے خاتمے کو اپنے لئے لائحہ عمل بنايا ہے، ہم نے عدل و انصاف کے فروغ اور عالمي سطح پرايران کي ايٹمي توانائي اور سائنس و ٹيکنالوجي ميں ترقي پر خاص توجہ دي ہے، پيچھلي حکومتوں کے مقابلے ميں کئي گناہ زيادہ ترقياتي کام انجام ديے ہيں اور عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو عملي جامہ پہنايا ہے-

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابتداء ہي سے اپنا لائحہ عمل واضح طور پر پيش کيا تھا کہ ہماري حکومت امام خمينيؒ کے عظيم مشن کو پايہ تکميل تک پہنچانے کي بھرپور کوشش کرے گي کہ بحمداللہ اِس مقصد ميں ہم کافي حد تک کامياب چکے ہيں اور اسلامي انقلاب کے ليڈر علي خامنہ اي(حفظہ اللہ)نے بھي کئي مرتبہ ہماري بات کي تائيد فرمائي ہے-

انہوں نے کہا کہ ميں اسلئے "ايران"کے لفظ پر زور ديتا ہوں تاکہ يہ بات تاريخ ميں محفوظ رہے کہ ميں ايران سے بے پناہ محبت کرتا ہوں اور مجھے مکمل يقين ہے کہ اللہ تعاليٰ بھي ايران کے ساتھ محبت کرتا ہے کيونکہ پوري دنيا ميں ايران ہي واحد ايسا ملک ہے جوباطل طاقتوں کے مقابلے ميں سيسہ پلائي ديوار کي مانند کھڑا ہے۔

صدرِ مملکت نے ديگر سوالات کا جواب دينے کے بعد کہا کہ جيسا کہ ميں ابتداء ہي ميں عرض کيا تھا قانون کے مطابق صدر پارليمنٹ کے سامنے صدارتي ذمہ داريوں کے حوالے سے جواب دِہ ہے ليکن آج يہاں مجھ سے جتنے بھي سوالات ہوئے وہ صدر کے اختيارات ياصدر کے اظہارت سے متعلق تھے۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آخر ميں کہا کہ ہميں اپس ميں باہمي تعاون اور يکجہتي سے ملک کي تعمير و ترقي کيلئے کام کرنا چاہيے اور حکومتي عہدے کو ہر گز ذاتي اقتدار کيلئے استعمال نہيں کرنا چاہيے۔



خبر کا کوڈ: 36031  

- عوامی ملاقاتیں