ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ زمبابوے کے وزيرِ دفاع کي ملاقات: سامراج کي جانب سے حاليہ دباؤ اور پابنديوں سے ہماري مقاومت اور پيشرفت ميں اضافہ ہوا ہے<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:32
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامراج کي جانب سے دباؤ اور پابنديوں کے نتيجے ميں مقاومت ميں اضافہ ہوا ہے اور انکي حاليہ پابندياں ہمارے رشد و ترقي کا باعث بني ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ زمبابوے کے وزيرِ دفاع کي ملاقات:

سامراج کي جانب سے حاليہ دباؤ اور پابنديوں سے ہماري مقاومت اور پيشرفت ميں اضافہ ہوا ہے

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامراج کي جانب سے دباؤ اور پابنديوں کے نتيجے ميں مقاومت ميں اضافہ ہوا ہے اور انکي حاليہ پابندياں ہمارے رشد و ترقي کا باعث بني ہيں۔

خبر کا کوڈ: 35940 - 

منگل 13 March 2012 - 19:10

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج(منگل)شام زمبابوے کے وزيرِ دفاع جناب مانگاگوآ کے ساتھ ملاقات ميں دونوں ممالک کي جانب سے استعماري طاقتوں کے خلاف مقاومت کو نہايت اہم قرار ديا اور اميد ظاہر کي کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور زمبابوے عالمي مسائل ميں ايک دوسرے کا بھرپور ساتھ ديں گے کيونکہ عالمي سياست ميں دونوں ممالک ايک طرف ميں واقع ہيں اور دونوں ہي انساني اقدار کي بالادستي اور اپنے عوام کي ترقي اور خوشحالي کيلئے جد و جہد کر رہے ہيں اور جيسا کہ اللہ تعاليٰ کا وعدہ ہے ہماري يہ کوشش کاميابي کا پيش خيمہ ثابت ہوگا-

انہوں نے کہا کہ زمبابوے تيزي کے ساتھ ترقي کي جانب گامزن ہے اور زمبابوے سميت ديگر افريقي ممالک کي حاليہ ترقي اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر کوئي شخص عزم کے ساتھ ترقي کے راستے پر چلے تو اللہ تعاليٰ ضرور اسے کاميابي سے ہمکنار کرتا ہے اور استعماري طاقتوں کي جانب سے دباؤ اور پابندياں اس کے پاؤں ميں زنجير بننے کي بجائے مزيدترقي اور پيشرفت کا ذريعہ بنتي ہيں ۔

زمبابوے کے وزيرِ دفاع جناب مانگاگوآ نے ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملاقات پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسلامي جمہوريہ ايران اسلامي انقلاب کي کاميابي سے ليکر آج تک سامراج کے دباؤ اور پابنديوں کے باوجود بہادري کے ساتھ اپنے راستے پرچلا آياہے وہ تمام آزاد اور خودمختارممالک کيلئے مشعلِ راہ ہے۔

خبر کا کوڈ: 35940  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے