ڈاکٹر احمدي نژاد کا کرج ميں عوامي اجتماع سے خطاب: عوام کي خدمت رساني ميں ذرا برابر کوتاہي نہيں کريں گے۔<br />
جمعه 14 December 2012 - 10:31
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن کا ہمارے خلاف پابنديوں اور ديگر منصوبوں سے مقصد يہ ہے کہ ايران کے اقتصادي ترقي ميں رخنہ ڈال سکے، انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن جھوٹے پروپيگنڈوں کے ذريعہ عوام کے اندر نفسياتي الجھن پيدا کرکے يارانے (حکومت کي جانب سے عوام کي مالي امداد)کے اجراء ميں رکاؤٹيں ايجاد کر رہے ہيں اور افسوس کي بات يہ ہے کہ ملک کے اندر بھي بعض مؤثر افراد حکومت کے ساتھ تعاون کي بجائے دشمن کا ساتھ دے رہے ہيں۔

ڈاکٹر احمدي نژاد کا کرج ميں عوامي اجتماع سے خطاب:

عوام کي خدمت رساني ميں ذرا برابر کوتاہي نہيں کريں گے۔

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ دشمن کا ہمارے خلاف پابنديوں اور ديگر منصوبوں سے مقصد يہ ہے کہ ايران کے اقتصادي ترقي ميں رخنہ ڈال سکے، انہوں نے کہا کہ ملک کے دشمن جھوٹے پروپيگنڈوں کے ذريعہ عوام کے اندر نفسياتي الجھن پيدا کرکے يارانے (حکومت کي جانب سے عوام کي مالي امداد)کے اجراء ميں رکاؤٹيں ايجاد کر رہے ہيں اور افسوس کي بات يہ ہے کہ ملک کے اندر بھي بعض مؤثر افراد حکومت کے ساتھ تعاون کي بجائے دشمن کا ساتھ دے رہے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 35919 - 

اتوار 11 March 2012 - 10:15

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (اتوار)کابينہ کے ہمراہ صوبہ البرز کے دورے کے موقع پر کرج ميں عوامي اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے معاشرے ميں عدالت کے فروغ کي خاطر يارانے کو قانوني شکل دے دي تو عوام نے اسکي بھرپور حمايت کي يہاں تک کہ دشمنوں نے بھي ہمارے اس اقدام کو سراہا، ليکن پھر انہيں ہماري يہ کاميابي ناگوار گزري اور کئي مہينےسوچ بيچار کے بعد منظم طريقے سے ہمارے خلاف منصوبے تيار کرنے لگےليکن انشاء اللہ ہمارے عوام بيدار ہيں وہ دشمن کے سارے منصوبے خاک ميں ملائيں گے۔

صدرِمملکت نے عراق، افغانستان اور فلسطين ميں مظلوم اور بے گناہ افراد کے قتل کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سارے اقدامات سے سامراج کا ہدف يہ ہے کہ مردہ صيہوني حکومت کے جسم ميں روح پھونک ڈالے ليکن اِس سے اسرئيل کے مردہ جسم ميں کھبي جان نہيں آئے گي، يہ اب مردہ لاش ہے جسے مٹي کے ملبوں تلے دفنانا چاہيے۔

انہوں نے ڈيکٹيٹر(اوباما)کے حاليہ اظہارات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہميں ڈرانے کي لاحاصل کوشش مت کيجئے، تم اکثر کہتے رہتے ہو کہ "اب بھي تمام اپشنز ميز پر موجود ہيں" تو پڑے رہنے دو يہ اپشنز ، تا کہ يہ بھي تمہاري مانند پوسيدہ ہو جائيں اورٹکرے ميں ڈالنے کے قابل بھي نہ رہيں،انہوں نے سامراج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر تمہيں زندہ رہنا ہے تو دوسروں کے حقوق و جذبات کا احترام رکھا کرو کيونکہ ايراني قوم ايٹم بموں، بيڑوں اور ہوائي جہازوں کيلئے کسي قدرو قيمت کے قائل نہيں ہيں ، اگر تمہارے ہاں اخلاق، تہذيب اور ثقافت نام کي کوئي چيز ہے تو سامنے لاؤ و گرنہ غيز مہذب لب و لہجے ميں بات کرنے سے انہيں نہيں ڈرايا جا سکتا۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ آج دنيا عدالت پر مبني ايک نئے نظام کا محتاج ہے، انہوں نے کہا کہ جب دنيا ميں عدالت قائم کرنے کيلئے امام خميني(رہ)نے آپني آواز بلند کي تو تمام استعماري طاقتيں اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور ايران کے خلاف نت نئے الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ گذشتہ صدي کي بدترين جنگ ہمارے اوپر مسلط کر دي۔

ڈاکٹر احمدي نژاد نے اخر ميں کہا کہ بہار آنے کو ہے جس طرح موسمِ بہار ميں زمين دوبارہ زندہ ہو جاتي ہے اور ہرطرف قدرت کے دلکش نظارے نظر آتے ہيں اسي طرح ايک نہ ايک انسانيت کي بہار آئي گي، دنيا ميں عدل و انصاف کا چرچا ہوگا، يہ تب ہوگا جب انبياء کا وارث، دلبندِ رسول(ص) امام مہدي(عج)اپنے رخِ انور سے پردا ہٹائے گا۔

خبر کا کوڈ: 35919  

- سفرنامه