صدرِمملکت نے اپنے پيغام ميں محمدوحيد حسن مانيک کو مالديپ کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد دي ہے
خبر کا کوڈ: 35918 -
پیر 12 March 2012 - 10:20
ايراني کے صدارتي دفتر سے يہ پيغام يوں نشر ہوا ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحيم
محترم جناب محمدوحيد حسن مانيک
مالديپ کے صدرِ مملکت
مالديپ کا صدر منتخب ہونے پر آپ کو دل کي گہرائيوں سےمبارکباد پيش کرتا ہوں، اميد ہے دونوں ممالک کے حکام کي کوششوں سے دنيا ميں عدل و انصاف پر مبني نظام کيلئے راستہ ہموار ہو جائے گا، امن و امان کي فضا بحال ہو جائے گي، ممالک کي خودمختاري کا احترام رکھا جائے گا اورعالمي سماج ميں امتيازي سلوک کا خاتمہ ہو جائے گا۔
اللہ تعاليٰ سے آپکي سلامتي و کاميابي اور مالديپ کي ترقي اور سربلندي کا خواہاں ہوں۔
محمود احمدي نژاد
صدرِ مملکت اسلامي جمہوريہ ايران
خبر کا کوڈ: 35918
- پیغامات اورمراسلے
1390 رياست جمهوري اسلامي ايران 2011 Presidency of The Islamic Republic of Iran آدرس: تهران - میدان پاستور - خیابان پاستور تلفن: +98(21)64451