
ڈاکٹر احمدي نژاد کل صوبہ البرز کا دورہ کريں گے صدرِ مملکت کابينہ کے ہمراہ صوبائي دورہ جات کے چوتھے روانڈ ميں کل(11مارچ )صوبہ البرز کا دورہ کريں گے۔
کرج، طالقان، نظرآباد، ساوجيلاغ ميں عوامي جلسوں سے خطاب، حکومتي کابينہ کے اجلاس ميں شرکت، صوبہ البرز ميں عوامي فلاح و بہبود کيلئے کام کرنے والوں، مديروں اور ديگر اعليٰ شخصيات سے ملاقات ڈاکٹر احمدي نژاد کے اس ايک روزہ دورے کے اہم ايشوز ہيں۔