
ڈاکٹر احمدي نژاد کا "
ايسنا" نام سے نئي خبر ايجنسي کے قيام پرتقريب سے خطاب: سٹوڈنٹس خبر ايجنسي کي سب سے اہم ذمہ داري خبروں کو ٹھيک طور پر منعکس کرنا ہے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ آج کل کے دَور ميں اطلاعات بڑي تيزي کے ساتھ دنيا کے ايک کونے سے دوسرے کونے تک منتقل ہو رہے ہيں لہذا اپنے مفادات کي خاطر خبروں کو سانسور اور ردو بدل کرکے پيش کيا جاتا ہےجس کا معاشرے پر بہت برے حالات مرتب ہو رہے ہيں، اِن حالات ميں سٹوڈنٹس خبر ايجنسي کي اہم ترين ذمہ داري خبروں کو ٹھيک طور پر منعکس کرانا ہے ۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (بدھ)"ايسنا " نام سے نئي خبر ايجنسي کے قيام پر مبارکباد پيش کرتے ہوئے اسے ديگر خبرايجنسيوں سے ممتاز قرار ديا اور کہا کہ اسکي اہم خصوصيت يہ ہے کہ يہ سٹوڈنٹس اور جوان طبقے کے ساتھ منسلک ہے جو قوم کے معمار کہلاتے ہيں، انہوں نے کہا کہ جوانوں کا يہي تعلمي يافتہ طبقہ معاشرے کيلئے شہ رگ کي حيثيت رکھتا ہے لہذا انہيں خبروں کو سنجيدگي کے ساتھ وقت پر منعکس کرنا چاہيے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ اس خبر ايجنسي کے سياسي مقاصد کچھ بھي نہيں ہيں يہ صرف انقلاب کي پاسداري کرتے ہوئے پوري قوم کي ترجماني کرتي ہے۔