
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ جمہوريہ مالي کے صدر کے خصوصي ايلچي کي ملاقات ميں:
سامراجي طاقتيں متحد اور بااقتدار افريقي ممالک کے مخالف ہيں
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے افريقي ممالک کے توانائيوں اور بين الاقوامي مسائل ميں متحد افريقي ممالک کے مؤثر کردار کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سامراجي طاقتيں متحد اور بااقتدار افريقي ممالک کے مخالف ہيں۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (منگل) بعد از ظہر جمہوريہ مالي کے صدر کے خصوصي ايلچي کے ساتھ ملاقات ميں خطے اور بين الاقوامي سطح پر رونما ہونے والے مسائل پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے کہا کہ استعماري اور سامراجي طاقتيں بھيس بدل کر نئے روپ ميں اپنے ناپاک اہداف و مقاصد کے حصول کيلئے کوششيں کر رہے ہيں اور اس سلسلے ميں انہوں نے منظم پلاننگ اور منصوبہ بندي تيار کي ہوئي ہے۔
مالي صدر کے خصوصي ايلجي الفا عمر کُنارہ نے اپنے صدر کا پيغام صدرِ مملکت کو پيش کيا اور کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ڈاکٹر احمدي نژاد کے دورِ اقتدار کے بعد سے افريقي ممالک کي جانب خصوصي توجہ دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بااقتدار اور متحد افريقي ممالک ايران جيسے آزاد اور خودمختار ممالک کے ساتھ ملکر دنيا کي تقدير بدل سکتے ہيں، جس سے استعماري طاقتيں وحشت زدہ ہيں۔