
چند صنعتي، تعميراتي اور رہائشي پراجيکٹس کے افتتاح کيلئے ڈاکٹر احمدي نژاد صوبہ گيلان پہنچے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد کچھ دير پہلے صوبہ گيلان ميں چند صنعتي، تعميراتي اور رہائشي پراجيکٹس کے افتتاح کيلئےرشت پہنچے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد آج(پير)صبح 40 صنعتي، تعميراتي اور رہائشي پراجيکٹس کے افتتاح کيلئے صوبہ گيلان پہنچے تو رشت ائرپورٹ پر صوبے کے گورنر اور ديگر اعليٰ سياسي اور مذہبي شخصيات نے انکا پُرجوش استقبال کيا۔
حکومت کے تعاون سے بنائے گئے 13500 گھروں کا افتتاح، منجيل۔رودباد کے درميان 11 کلوميٹر پر مشتمل شاہراہ کي تعمير، کينسر کے علاج کيلئے نئي دوائي کي رونمائي اور ميڈيکل، گيس اور ٹيلي فون سے متعلق چند ديگر پراجيکٹس کا افتتاح ڈاکٹر احمدي نژاد کے اِس ايک روزہ دورے کے اہم ايشوز ہيں۔