صدرِ مملکت نے صوبہ البرز ميں نئے پراجيکٹس کے افتتاح کے موقع پر کہا: اميد ہے حکومت آيندہ سال (1391ھ ش)زراعت کے شعبہ ميں موثر قدم اٹھائے گي
جمعه 14 December 2012 - 10:29
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آيندہ سال کے اختتام تک 2 ميلين ايکٹر بنجر زمين کو ذرعي زمين ميں تبديل کرنے کا ارادہ رکھتي ہے، انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ہم سب ملکر باہمي ہمت و کوشش، اللہ تعاليٰ پر بھروسے اور دن رات محنت سے ذراعت کو مزيد فروغ دے سکتے ہيں تاکہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام شعبوں ميں پوري دنيا کيلئے ايک مثال بن جائے اور ائيڈيل کے طور پر سامنے آئے۔

صدرِ مملکت نے صوبہ البرز ميں نئے پراجيکٹس کے افتتاح کے موقع پر کہا:

اميد ہے حکومت آيندہ سال (1391ھ ش)زراعت کے شعبہ ميں موثر قدم اٹھائے گي

صدر مملکت نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آيندہ سال کے اختتام تک 2 ميلين ايکٹر بنجر زمين کو ذرعي زمين ميں تبديل کرنے کا ارادہ رکھتي ہے، انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ہم سب ملکر باہمي ہمت و کوشش، اللہ تعاليٰ پر بھروسے اور دن رات محنت سے ذراعت کو مزيد فروغ دے سکتے ہيں تاکہ اسلامي جمہوريہ ايران تمام شعبوں ميں پوري دنيا کيلئے ايک مثال بن جائے اور ائيڈيل کے طور پر سامنے آئے۔

خبر کا کوڈ: 35416 - 

جمعرات 01 March 2012 - 12:18

ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعرات) قبل از ظہر پورے ملک ميں بيک وقت 3924 پراجيکٹس کے افتتاحي تقريب کے موقع پر حکومت کے تعاون سے بنائے گئے 6700 گھروں کے افتتاح اور گامبورو نامي ويکسين(بقريہ) کي رونمائي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے امام حسن عسکري (ع) کي ولادت با سعادت کي مناسبت سے مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ نہايت خوشي کي بات ہے کہ اس مبارک دن کے موقع پر صوبہ البرز ميں ان پراجيکٹس کا افتتاح ہورہا ہے۔

انہوں نے حکومت کے تعاون سے بنائے گئے 6700 گھروں کے افتتاح کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ تہران اور صوبہ البرز ميں مجموعي طور پر 4 لاکھ گھر زيرِ تعمير ہيں کہ انشاء اللہ عنقريب آيندہ سال کے اختتام تک ان پر کام مکمل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت رہائش کے مسئلے کو بہت زيادہ اہميت ديتي ہے اور انہوں نے اس سلسلے ميں بہت اہم اقدامات اٹھائے ہيں ۔

صدر مملکت نے کہا کہ رازي انسٹيٹيوٹ ميں ايراني دانشمندوں کي دن رات کوششوں سے گامبورو نامي يہ واکسن تيار کي گئي ہے-

انہوں نے کہا کہ سائنس وٹيکنالوجي کے شعبہ ميں ہم اپني قابليت پوري دنيا والوں کے سامنے واضح کر چکے ہيں ليکن پھر بھي مزيد تلاش کي ضرورت ہے تاکہ ہم ملکي ضروريات ميں خود کفيل ہونے کے ساتھ ساتھ عالمي معاشرے کي ضروريات بھي پوري کر سکيں۔

خبر کا کوڈ: 35416  

- عوامی ملاقاتیں