
صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا:
پارليمنٹ ملک کي ترقي ميں نہايت اہم اور فيصلہ کن کردار ادا کرتي ہے۔
ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج (منگل) تہران کے مشرق ميں واقع پاک دشت شہر ميں، صوبہ تہران ميں حکومت کے تعاون سے بنائے گئے 15ہزار گھروں کا افتتاح کرتے ہوتے کہا کہ نويں پارليماني انتخابات ميں شرکت کرنا سب کا فريضہ ہے اور طاقتور پارليمنٹ ملک کي ترقي ميں نہايت اہم اور فيصلہ کن کردار ادا کرتي ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران ميں انتخابات، اپني تقدير کا فيصلہ کرنےکے لئے اہم اور بنيادي مسائل ميں عوام کي شرکت سے عبارت ہيں۔
صدر جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ماہر اور قوم کے حقوق کے پاسابان اراکين پارليمنٹ کہ جو عوام کے براہ راست ووٹ سے منتخب ہوتے ہيں قومي اتحاد و يکجہتي کا باعث ہيں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے ميں عوامي تحريکوں کے خلاف مغرب کي سازشوں کا مقصد بھي صيہوني حکومت کو تحفظ دينا اور قوموں کے ذخائر کو لوٹنا ہے۔
صدر مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا نے علاقائي قوموں کو نصيحت کي کہ آزادي، خود مختاري اور خودکفالت تک پہنچنے کے لئے مغرب کي سازشوں کا مقابلہ کريں۔