صدر مملکت نے لبنان کے وزيردفاع کے ساتھ ملاقات ميں کہا: عالمي سامراجي طاقتيں اسرائيل کو نابودي سے نجات نہيں دلا سکتي-
بد 13 February 2013 - 10:23
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے لبنان کے وزيردفاع کے ساتھ ملاقات ميں کہا کہ: سامراجي طاقتوں کا اصل مقصد صيہوني حکومت کو نابودي سے بچانا ہے اور وه اپنے مقاصد ميں کامياب نہيں ہوں گے اور نہ ہي ان کي اميديں پوري ہوں گي کيونکہ سامراجي طاقتوں کا خاتمہ نزديک ہے اور دنيا ميں ايک عادل نظام حکومت قائم ہوجائے گا

صدر مملکت نے لبنان کے وزيردفاع کے ساتھ ملاقات ميں کہا:

عالمي سامراجي طاقتيں اسرائيل کو نابودي سے نجات نہيں دلا سکتي-

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے لبنان کے وزيردفاع کے ساتھ ملاقات ميں کہا کہ: سامراجي طاقتوں کا اصل مقصد صيہوني حکومت کو نابودي سے بچانا ہے اور وه اپنے مقاصد ميں کامياب نہيں ہوں گے اور نہ ہي ان کي اميديں پوري ہوں گي کيونکہ سامراجي طاقتوں کا خاتمہ نزديک ہے اور دنيا ميں ايک عادل نظام حکومت قائم ہوجائے گا

خبر کا کوڈ: 35339 - 

اتوار 26 February 2012 - 13:14

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج(اتوار) لبنان کے وزير دفاع فائز غصن اور ان کے ہمراہ ايران کا دورہ کرنے والے وفد سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ: صيہوني حکومت برائيوں کي جڑ ہے اور اگراسے فرصت مل جائے اسلامي ممالک کو اپني دہشتگردي کا نشانہ بناتا ہے مگر اس کا خواب کبھي پورا نہيں ہو سکتا-

صدر احمدي نژاد نے خطے ميں اٹھنے والي سامراج مخالف تحريکوں اور انقلابات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ دنيا پر چند سامراجي طاقتوں کے تسلط کا دور ختم ہوگيا ہے اور دنيا منصفانہ اور انساني نظام کي جانب بڑھ رہي ہے- صدر نے ايران اور لبنان کے عوام کے درميان قائم ديرينہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات ايمان اور محبت کے رشتوں پر استوار دائمي تعلقات ہيں-

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ اسلامي جہوريہ ايران اور لبنان ديرينہ تعلقات کے حامل ہيں جن ميں تاريخي اور ثقافتي تعلقات قابل ذکرہيں اور دونوں ملکوں کے تعلقات ہميشہ دوستي، مفاہمت اور باہمي احترام کي اساس پرقائم رہے ہيں ۔

لبنان کے وزير دفاع نے اس موقع پر صيہوني حکومت کے مقابلے ميں اپنے ملک کي حمايت کرنے پر اسلامي جمہوريہ ايران کے کردار کو سراہا-

انہوں نے کہا کہ لبنان کے عوام صہيوني دشمن کے مقابلے ميں ايران کي حمايت کو کبھي فراموش نہيں کريں گے اور ہميشہ ملت ايران کے ساتھ ساتھ رہيں گے-

خبر کا کوڈ: 35339  

- عوامی ملاقاتیں