
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ ملک کے دانشور طبقے کے مسائل سے مربوط کميٹي کے اراکين کي ملاقات:
صدرِ مملکت کا بيرونِ ملک مقيم ايراني دانشوروں کو جذب کرنے پر زور
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے بيرونِ ملک مقيم ايراني دانشمندوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھنے پر زور ديتے ہوئے کہا کہ ملک سے باہر، بہت سے ايسے ايراني دانشور موجود ہيں جن کے دلوں ميں وطن سے پيار و محبت کا جذبہ ہے اور ان سے ملک کي تعمير و ترقي ميں بھرپور فائدہ اٹھايا جا سکتا ہے اور يہي اس کميٹي کي اہم ذمہ داري ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (منگل) ملک کے دانشورطبقے کے مسائل سے مربوط کميٹي کے اراکين کے ساتھ ملاقات ميں اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعاليٰ نے ہماري قوم کو بے پناہ صلاحيتوں سے نوازا ہے اب يہ اس کميٹي کي ذمہ داري بنتي ہے کہ وہ ان کي نشاندہي کرکے صحيح راستے کي جانب رہنمائي کرے،
انہوں نے اس کميٹي کو ہدايات جاري کرتے ہوئے کہا کہ وہ يونيورسٹيوں اور ديگر تعليمي اداروں کے منتظمين کے تعاون سے ايسے نئے حالات پيدا کرے جن سے طالب علموں کي قابليت اورصلاحيت کو تقويت حاصل ہو، انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سلسلے ميں اٹھائے گئے اقدامات رضايت بخش ہيں ليکن پھر مزيد کوشش کي ضرورت ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے مزيد کہا کہ اللہ تعاليٰ نے انسان ميں بے پناہ صلاحيتيں وديعت فرمائي ہيں انسانوں کے اندر چھپي ہوئي قابليت اور استعداد سامنے آجانے سے معاشرے ميں آزادي اور عدل و انصاف قائم ہو جاتا ہے اورمعاشرے کے اندر جتناعدل و انصاف قائم ہوتا جائے گا اتنے ہي صلاحيتيں سامنے آئيں گي-
انہوں نے کہا کہ ملک کے سياسي اور اقتصادي حالات بھي انسانوں کے رشد و تکامل پر اثر انداز ہيں لہذا اس کميٹي کو اس سلسلے ميں جلد از جلد ايسي حکمتِ عملي تيار کرني چاہيے جس کے مدِ نظر تمام وسائل اور امکانات کو بہ روئے کار لاکر عمومي سطح پر صلاحيتوں کو سامنے لايا جا سکتا ہے اور انہيں شکوفا کر کے ملک کي تعمير و ترقي ميں ان سےفائدہ اٹھايا جا سکتا ہے ۔