
ڈاکٹر احمدي نژاد کے ساتھ حامد کرزئي کي ملاقات:
افغانستان کے عوام ايمان، عقل مندي اورہوش و فراست کے ذريعہ دشمنوں کے تمام منصوبے خاک ميں ملائيں گے
صدرِ مملکت نے کہا کہ مجھے افغانستان کے حکام اور انکے عوام کے ايمان، تدبير اور ہوش و فراست پر مکمل بھروسہ ہے اور مجھے اس بات کا يقين ہے کہ اگر دشمن اپنے آپ کو نہايت چالاک اور مکار سمجھتا ہے افغانستان کے عوام بھي ہوش و فراست کے ذريعہ انکے تمام منصوبے خاک ميں ملائيں گے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعہ) قبل از ظہر ون آن ون اور وفود کي سطح پر مذکرات ميں دونوں ممالک کے درميان تعلقات کو گہرے اور دوستانہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ ہمارے درميان جغرافيائي حدود ہميں ايک دوسرے سے الگ نہيں کر سکتے کيونکہ ہمارے اہداف و مقاصد مشترک ہيں۔
انہوں نے کہا کہ دشمن عناصراپنے تمام تر وسائل کو بہ روئے کار لاکر ہماري ترقي اور پيشرفت ميں خلل ايجاد کر رہے ہيں ليکن ہميں ان تمام رکاوٹوں سے عبور کرنا ہوگا-
انہوں نے دونوں ممالک کے درميان ريل پلٹري، بجلي اور گيس سميت تمام مشرکہ پراجيکٹس پر تيزي سے کام کرنے کے احکامات جاري کئے اور يقين دلايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران افغانستان کے ساتھ ہر ممکن مدد کرے گا،-
ڈاکٹر احمدي نژاد نے دونوں ممالک کے درميان تجارت کو فروغ دينے اور منشيات اور انساني اسمگلنگ کے روک تھام کيلئے مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور ديا۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل گھڑيوں ميں ايران کے تعاون کو ہرگز فراموش نہيں کريں گے ليکن ہم بھي يہ عہد کر چکے ہيں کہ ہر طرح کے کٹھن اور دشوار لمحات ميں بھي ايران کے ساتھ دوستي اور اخوت کا ناطہ نہيں توڑيں گے۔