
ڈاکٹر احمدي نژاد کا ترکمنستان کے صدر کے ساتھ ٹيلي فوني رابطہ:
ايران اور ترکمنستان کے درميا ن دوطرفہ اور بين الاقوامي سطح پر مفاہمت سے دونوں ممالک کے درميان تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا
صدرِ مملکت نے ايران اور ترکمنستان کے درميان گہرے اور دوستانہ روابط کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کي کوششوں سے تہران اور عشق آباد کے درميان تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (ہفتہ)صبح ترکمنستان کے صدر قربان علي بردي محمد اف کے ساتھ ٹيلي فوني گفتگو ميں اسکے دوبارہ برسرِاقتدار انے اور دونوں ممالک کے درميان خارجہ ڈيپلمسي کے بيس سال پورے ہونے پر مبارکباد پيش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درميان تعلقات کو گہرے اور دوستانہ قرار ديا اور کہا کہ متعلقہ حکام کي کوششوں سے دونوں ممالک کے درميان دوطرفہ اور بين الاقوامي سطح پرمفاہمت سے دونوں ممالک کے درميان تعلقات ميں مزيد استحکام پيدا ہو جائے گا۔
صدرِ مملکت نے دوطرفہ روابط ميں استحکام پر زور ديتے ہوئے ايران اور ترکمنستان کے درميان ريل پلٹري سميت تمام مشترکہ پراجيکٹس کي تکميل کيلئے کوششوں پر زور ديا اور کہا کہ حاليہ پراجيکٹس کي تکميل سے بہت بہتر نتائج سامنے آئيں گے۔
ترکمنستان کے صدر قربان علي بردي محمد اف نے اس گفتگو ميں واضح طور پر کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقائي اور بين الاقوامي مسائل ميں انکا بہترين ساتھي ہے اور ہمارا ملک ايران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو خاص اہميت ديتا ہے، انہون نے ترکمنستان ميں ايراني ثقافتي اشياء کي نمائش اور دونوں ممالک کے درميان بيس سالہ خارجہ ڈيپلمسي کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درميان اصولوں پر مبني بہتر تعلقات ہيں اور ہم ايران کوبڑي قدر کي نگاہ سے ديکھتے ہيں، انہوں نے دونوں ممالک کے درميان مشترکہ پراجيکٹس پر تيزي سے عمل درآمد کي ضرورت پر زور ديا اور کہا کہ حاليہ پراجيکٹس ميں درپيش رکاوٹوں کو برطرف کرنے سے ان پراجيکٹس کي تکميل ميں تيزي آئے گي۔