- ڈاکٹر احمدي نژاد اور اسماعيل ھنيہ نے اسرائيل کے خلاف مقاومت ہي فلسطين کي آزادي کا واحد راستہ قرار ديا
بد 13 February 2013 - 10:20
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اور فلسطيني وزير اعظم اسماعيل ھنيہ نے دوطرفہ ملاقات ميں صيہوني حکومت اور اسکے اتحاديوں کي کمزور قرار ديتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کے خلاف مقاومت فلسطينيوں کي آزادي کا واحد راستہ ہے-

ڈاکٹر احمدي نژاد اور اسماعيل ھنيہ نے اسرائيل کے خلاف مقاومت ہي فلسطين کي آزادي کا واحد راستہ قرار ديا

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد اور فلسطيني وزير اعظم اسماعيل ھنيہ نے دوطرفہ ملاقات ميں صيہوني حکومت اور اسکے اتحاديوں کي کمزور قرار ديتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کے خلاف مقاومت فلسطينيوں کي آزادي کا واحد راستہ ہے-

خبر کا کوڈ: 34945 - 

اتوار 12 February 2012 - 14:27

صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ مسالہ فلسطين بين الاقوامي مسالہ ہے کيونکہ فلسطيني مجاہدين تمام آزاد فکر انسانوں کي نيابت ميں ظالم صيہوني حکومت کے خلاف برسرِ پيکار ہيں لہذا ہم سب کي ذمہ داري بنتي ہے کہ فلسظينوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائيں کہ البتہ اس سلسلے ميں اسلامي جمہوريہ ايران ہر قسم کي قرباني کيلئے تيار ہے،

صدرِ مملکت نے کہا کہ بشريت ايک تاريخي دور سے گزر رہي ہے، ہر جگہ سامراج کے خلاف نفرت ميں اضافہ ہو اہے، لہذا انہيں شکست دينے سے خداپرستي اور عدالت کو فروغ ملے گا۔

فلسطين کے وزيراعظم اسماعيل ھنيہ نے اسلامي انقلاب کے تينتيسويں سالگرہ اور عيدميلاد النبي(ص)کي مناسبت سے مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ جب ميں نےکئي ميلين افراد پر مشتمل عوامي اجتماع کو قريب سے ديکھا تو مجھے نہايت خوشي ہوئي اور اس بات کا اندازہ ہوا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي سے تينتيس سال گزرنے کے باوجود انقلاب کي حمايت ميں کئي ميلين افراد کا اکھٹا ہونا ايراني قوم کے اتحاد اور يکجہتي کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اللہ تعاليٰ سے دعا کرتے ہيں کہ اسلام کا پرچم بلند کرنے اور مسلمانوں کي دلگرمي اور پشت پناہي کي خاطر اسلامي جمہوريہ ايران کو دشمنوں کي سازشوں سے محفوظ رکھے-

انہوں نے کہا کہ ہم کسي قيمت پر بھي انسانيت کے دشمنوں سے اپني سرزمين کا سودا نہيں کريں گے، انہوں نے اخر ميں ايک مرتبہ اس بات کا اظہار کيا کہ گذشتہ 60 سالوں کے تجربہ سے ثابت ہواہے کہ مقاومت ہي بيت المقدس کي آزادي کا واحد راستہ ہے۔

خبر کا کوڈ: 34945  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے