
ڈاکٹر احمدي نژاد نے صوبہ سيستان و بلوچستان ميں چھ نئے پراجيکٹس کے افتتاح کے موقع پر کہا:
دشمن ايران اور ديگر خود مختار ممالک کي تعمير و ترقي سے وحشت زدہ ہيں
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اس بات پر زور ديا کہ ملک کے تعمير و ترقي کيلئے سعي و کوشش کرنا ہم سب کي ذمہ داري ہے کيونکہ دوسري جانب دشمن کي ہميشہ يہ کوشش رہتي ہے کہ وہ ايران جيسے مہذب اور متمدن ملک کي تعمير و ترقي ميں رکاوٹ پيدا کرے، انہيں اس بات سے ڈر ہے کہ کہيں ايران آزاد اور خود مختار ممالک کيلئے ائيڈيل کے طور پر ابھر کر سامنے نہ آئے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج(پير) قبل از ظہر صوبہ سيستان و بلوچستان ميں چھ نئے پراجيکٹس کے افتتاحي تقريب سے خطاب کے موقع پر اس بات کي طرف اشارہ کيا کہ ہم تاريخ رقم کرنے والے، متمدن اور الٰہي اقدار پر پختہ عقيدہ رکھنے والے قوم ہيں لہذا ہم دنيا کو اپني شان دکھانے، ديگرممالک کو صداقت، امن اور انساني کرامت کا پيغام پہنچانے کيلئے تعمير و ترقي کي طرف محتاج ہيں کيونکہ جب تک ہم ترقي يافتہ نہ ہوں اس وقت تک دنيا ميں ہماري بات کي ويليو نہ ہوگي۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ صوبہ سيستان و بلوچستان سر سبز و شاداب واديوں پر مشتمل ہے اور يہاں کے عوام بھي ايمان و فداکاري کے جذبے سے سرشار اور الٰہي اقدار کے پاسدار ہيں، اميد ہے يہ اپس ميں اتحاد و يکجہتي، اللہ تعاليٰ پر بھروسے اور محمد و آل محمد کے ساتھ گہري عقيدت اور وطن کے ساتھ پيار ومحبت کے جذبے سے اس سرزمين کو آباد کريں گے۔
انہوں نے اخر ميں عشرہ فجر کا رسول اکرم(ص)اور امام صادق(ع)کے ميلاد کے ساتھ تقارن کو نيک شگون قرار ديا اور کہا کہ ان عظيم ہستيوں نے ہميں سعادت، کمال، اخلاق،عفو و درگزر اور فداکاري کا درس ديا اور قيامت تک کے انسانوں کيلئے اسوہ اور نمونہ قرار پائے۔