صدرِ مملکت کے ساتھ شام کي مفتي کي ملاقات: سامراجي طاقتيں صيہوني حکومت کے بقاء کيلئے راستہ ہموار کر رہے ہيں
جمعه 14 December 2012 - 10:20
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامرجي طاقتيں صيہوني حکومت کے بقاء کيلئے راستہ ہموار کر رہے ہيں لہذا اب يہ ہماري ذمہ داري بنتي ہے کہ ان حقائق سے پردا اٹھائيں تاکہ پوري دنيا کے سامنے حقيقت روشن ہو کرسامنے آئے، صدرِ مملکت نے کہا کہ آمريکا اور اسکے اتحادي خطے ميں نئي جنگ مسلط کرکے اسلامي مقاومت کو نقصان پہنچانے کي کوشش کر رہے ہيں کہ البتہ ہم اپس ميں اتحاد اور ہمبستگي سے ان تمام فتنوں کو خاک ميں ملا سکتے ہيں۔

صدرِ مملکت کے ساتھ شام کي مفتي کي ملاقات:

سامراجي طاقتيں صيہوني حکومت کے بقاء کيلئے راستہ ہموار کر رہے ہيں

صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ سامرجي طاقتيں صيہوني حکومت کے بقاء کيلئے راستہ ہموار کر رہے ہيں لہذا اب يہ ہماري ذمہ داري بنتي ہے کہ ان حقائق سے پردا اٹھائيں تاکہ پوري دنيا کے سامنے حقيقت روشن ہو کرسامنے آئے، صدرِ مملکت نے کہا کہ آمريکا اور اسکے اتحادي خطے ميں نئي جنگ مسلط کرکے اسلامي مقاومت کو نقصان پہنچانے کي کوشش کر رہے ہيں کہ البتہ ہم اپس ميں اتحاد اور ہمبستگي سے ان تمام فتنوں کو خاک ميں ملا سکتے ہيں۔

خبر کا کوڈ: 34880 - 

بد 08 February 2012 - 18:21

ڈاکٹر احمدي نژاد نے شام کے مفتي جناب مفتي بدرالدين حسون کے ساتھ ملاقات ميں اس بات پر زور ديا کہ آج عالمي معاشرہ گھمبير مسائل ميں جکڑا ہوا ہے اور دشمن مسلمانوں کے درميان فرقہ واريت کو ہوا دے رہي ہے، لہذا ان حالات ميں عرب ليگ کا استعماري پايسيوں کي حمايت کرنا شرم آور ہے، اگر تاريخ پر نظر دوڑائي جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سامراج نے خطے ميں اپنے تمام ترمنصوبوں کو انہي آلہ کار حکمرانوں کے توسط سے عملي جامہ پہنا يا ہے جو اقتدار اور ثروت کے نشے ميں مست ہيں،بہرحال تاريخ انہيں خيانت کار کے نام سے ياد رکھے گي۔

اس ملاقات کے ابتداء ميں ڈاکٹر احمد بدرالدين نے اسلامي جمہوريہ ايران کي جانب سے شام کي بھرپور حمايت پر ڈاکٹر احمدي نژاد کا شکريہ ادا کيا اور کہا کہ ايران کي خارجہ پاليسي پورے عالمِ اسلام کيلئے باعثِ عبرت ہے، انہوں نے مزيد کہا کہ جب اقوامِ متحدہ کے اجلاس کے خطاب کے دوران ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپني تقرير محمدو الِ محمد پر درود اور امام مہدي(عج) کے ظہور کيلئے دعا سے شروع کي تو ميں نے اسي وقت جمعہ کے خطبے ميں کہا کہ ايراني صدر نے 1400 سال بعد رسول اکرم (ص) کا پيغام دنيا والوں کو پہنچايا ہے۔

اس ملاقات کے اختتام پرڈاکٹر بدرالدين نے قرآن مجيد کا ايک نفيس نسخہ صدرِمملکت کو پيش کيا۔

خبر کا کوڈ: 34880  

- غیرملکی ملاقاتیں اوردورے