
صدرِ مملکت نے کہا:
22 بہمن(اسلامي انقلاب کي کاميابي کا دن) پوري انسانيت کيلئے ايک تاريخ ساز دن ہے
صحافيوں کے اس سوال کے جواب ميں کہ" 22 بہمن کے حوالے سے آپ کيا پيغام دينا چاہتے ہيں؟ صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ ہماري بابصيرت اور آگاہ قوم نے گذشتہ 32 سالوں ميں مسلسل اسلامي انقلاب کي حمايت کرتے ہوئےاس عظيم عوامي اجتماع ميں شرکت کي ہے لہذا ميں صرف ملک کے تمام سياسي گروہوں کو دعوت دوں گا کہ وہ 22 بہمن کو ايک سمندر کي مانند اس عظيم عوامي اجتماع ميں شامل ہو جائيں۔
صدرِ مملکت نے صحافيوں کےساتھ گفتگو ميں سب سے پہلے 22 بہمن کے حوالے سے پوري قوم کو مبارکباد پيش کيا اور کہا کہ ہمارا يہ اسلامي انقلاب کسي خاص طبقے يا گروہ کے ساتھ اختصاص نہيں رکھتا بلکہ يہ انقلاب ملک کے ہر طبقے کے لوگوں کيلئے ہے جو ابتداء سے ليکر آج تک دل و جان سے اسکي حمايت کر رہے ہيں اب ميں صرف ملک کے سياسي گروہوں کو دعوت دوں گا کہ وہ اپني روح کو صفا بخشنے کيلئے اس عظيم عوامي اجتماع ميں شامل ہو جائيں تاکہ کھولي آنکھوں سے ديکھ ليں کہ يہ بيدار اور آگاہ قوم، دشمنوں کے گوناگون سازشوں کے باوجود کس طرح اس انقلاب کي حمايت کر رہي ہے۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ 22 بہمن کا دن انسانيت کے عروج کا دن ہے جس ميں ايراني قوم نے دربدر ٹھوکر کھانے والي خواب آلود انسانوں کو خوابِ غفلت سے جھگايا اور انہيں بلند اور اعليٰ انساني اقدار حاصل کرنے کا طريقہ سکھايا، انہوں نے مزيد کہا کہ 22 بہمن کا دن ہر باضمير انسان کي خوشي کا دن ہے لہذا يہ صرف ايرانيوں کے ساتھ خاص نہيں ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے رسول اکرم(ص) اور امام صادق(ع) کے ميلاد کے ساتھ اس اسلامي انقلاب کے ايام کي مقارنت کو نيک شگون قرار ديا اور کہا کہ ہمارا يہ انقلاب رسول اکرم(ص) کے اہداف و مقاصد کو عملي جامہ پہنانے کيلئے کاميابي سے ہمکنار ہوا ہے تاکہ لوگوں کو رسولِ اکرم(ص) اور اہل بيت کے سچے راستے کي جانے رغبت دلائے۔