ڈاکٹر احمدي نژاد انقلاب اسلامي کي کاميابي کي تينتيسوين سالگرہ کے موقع پر کئي ملين افراد کے اجتماع سے خطاب ميں: ايراني قوم قوم کو دھمکيوں کے ذريعے پسپائي اختيار کرنے پر مجبور نہيں کيا جا سکتا۔ صيہوني حکومت اور اس کے حامي جتنے مرضي ہاتھ پاؤں مارليں صيہوني
جمعه 14 December 2012 - 10:21
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے انقلاب اسلامي کي کاميابي کي تينتيسوين سالگرہ کے موقع پر تہران ميں کئي ملين افراد کے اجتماع سے خطاب ميں ايران کي ترقي وپيشرفت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم قوم کو دھمکيوں کے ذريعے پسپائي اختيار کرنے پر مجبور نہيں کيا جا سکتا۔ صيہوني حکومت اور اس کے حامي جتنے مرضي ہاتھ پاؤں مارليں صيہوني حکومت ختم ہو کر رہے گي-

ڈاکٹر احمدي نژاد انقلاب اسلامي کي کاميابي کي تينتيسوين سالگرہ کے موقع پر کئي ملين افراد کے اجتماع سے خطاب ميں:

ايراني قوم قوم کو دھمکيوں کے ذريعے پسپائي اختيار کرنے پر مجبور نہيں کيا جا سکتا۔ صيہوني حکومت اور اس کے حامي جتنے مرضي ہاتھ پاؤں مارليں صيہوني

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے انقلاب اسلامي کي کاميابي کي تينتيسوين سالگرہ کے موقع پر تہران ميں کئي ملين افراد کے اجتماع سے خطاب ميں ايران کي ترقي وپيشرفت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم قوم کو دھمکيوں کے ذريعے پسپائي اختيار کرنے پر مجبور نہيں کيا جا سکتا۔ صيہوني حکومت اور اس کے حامي جتنے مرضي ہاتھ پاؤں مارليں صيہوني حکومت ختم ہو کر رہے گي-

خبر کا کوڈ: 34878 - 

هفته 11 February 2012 - 13:15

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے زور ديکر کہا کہ سرمايہ دارانہ نظام شکست سے دوچار ہو چکا ہے اور مختلف سياسي، معاشي اور ثقافتي ميدانوں ميں اسے لا ينحل مشکلات کا سامنا ہےـ

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم نے تسلط پسندي، مادہ پرستي، خود پسندي اور استعماريت کي توجيہ کو مسترد کرکے عدل و انصاف، آزادي اور توحيد کا بول بالا کيا - انہوں نے کہا کہ سامراجيوں، بردہ فروشوں اور استعماري طاقتوں نے دنيا پر اپنے تسلط کے لئے صيہوني حکومت کے نام سے ايک بت تراشا اور ايراني قوم نے اپني شجاعت، دانشمندي، اور روشنفکري سے اس بت کو توڑ ديا اور اقوام کي آزادي کے لئے حالات کو سازگار بنايا- ايراني قوم اپنے تمام اعلي اہداف حاصل کرے گي

صدر ملکت نے کہا کہ جو حکومتيں آج امريکا اور بعض يورپي ملکوں کا ساتھ ديکر غاصب صہيوني حکومت کو بچانے کي کوشش کررہي ہيں، وہ جان ليں کہ کل ان کي باري ہے -

انھوں نے کہا کہ ايران کي تمام ترقيات دشمن کي اقتصادي پابنديوں کے سائے ميں ہوئي ہيں۔ صدر احمدي نژاد نے کہا کہ ايران نے سائنس و ٹيکنالوجي کے ميدان کے علاوہ نينو ٹيکنالوجي ،ادويات سازي اور ديگر علمي ميدانوں ميں خاطر خواہ پيشرفت حاصل کي ہے ۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے ايران آج سيٹلائٹ فضا ميں روانہ کرنے کے سلسلے ميں خودکفيل ہوگيا ہے اور اس کے تمام پرزے مقامي طور پر تيار کرنے کي صلاحيت حاصل کرلي ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند برسوں ميں ايران 36 ہزار کلوميٹر مدار ميں اپنے اہم سيٹلائٹ کو قراردينے ميں کامياب ہوجائے گا۔

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ ايٹمي توانائي ميں اہم کاميابيوں کے بارے ميں آئندہ اہم اعلانات کئے جائيں گے آج اللہ تعالي کے فضل و کرم سے ايراني ماہرين ،ايراني عوام کي تمام ضروريات کو ملک کے اندرپيدا کر رہے ہيں اور آئندہ چند برسوں ميں جوہري انرجي کے ميدان ميں اہم خبروں سے عوام کو آگاہ کيا جائےگا۔

صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ايراني قوم نے اپنے پختہ عزم اور استقلال کے ذريعہ دشمن کو ہر محاذ پر شکست و ناکامي سے دوچار کيا ہے اور آئندہ بھي ايسا ہي کرےگي ۔

انھوں نے علاقے کي حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، اقوام اور مذاہب کے درميان تفرقہ اور اس علاقے ميں اختلافات پيدا کرکے اپنے اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اس علاقے ميں ڈکٹيٹر حکومتيں امريکا اور صيہيوني حکومت کي حمايت سے قائم ہوئي ہيں -

خبر کا کوڈ: 34878  

- تقاریر