ڈاکٹر احمدي نژاد کا سال کي بہترين کتاب کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب: اس تقريب کو منصفانہ اور شايانِ شان انداز سے منعقد کرني چاہيے تاکہ دنيا بھر سے دانشمند اس ميں شرکت کر سکيں
جمعه 14 December 2012 - 10:20
فارسی | اردو | العربية | English | Français | Español

صدرِمملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو سال کي بہترين کتاب کے سلسلے ميں تقريب کو منصفانہ اور شايانِ شان اندازسے منعقد کرني چاہيے تاکہ دنيا بھر سے مفکرين اور دانشمند اس ميں شرکت کر سکيں

ڈاکٹر احمدي نژاد کا سال کي بہترين کتاب کے سلسلے ميں منعقدہ تقريب سے خطاب:

اس تقريب کو منصفانہ اور شايانِ شان انداز سے منعقد کرني چاہيے تاکہ دنيا بھر سے دانشمند اس ميں شرکت کر سکيں

صدرِمملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے اپنے خيالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو سال کي بہترين کتاب کے سلسلے ميں تقريب کو منصفانہ اور شايانِ شان اندازسے منعقد کرني چاہيے تاکہ دنيا بھر سے مفکرين اور دانشمند اس ميں شرکت کر سکيں

خبر کا کوڈ: 34876 - 

بد 08 February 2012 - 18:56

ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ کتاب کي اہميت اس حوالے سے ہے کہ وہ انسان کے ساتھ ارتباط رکھتا ہے اور انسان اس پوري کائنات کا عصارہ اور نچوڑ ہے، اللہ تعاليٰ نے يہ ساري کائنات انسان کے واسطے خلق فرمايا ہے اور اسے مختلف قابليتوں سے نوازا ہے تاکہ وہ کمال کے مراتب طے کرتا ہوا قربِ الٰہي تک پہنچ سکے، انہوں نے کہا کہ علم اور فکرو انديشہ کي بدولت انسان ديگر مخلوقات سے ممتار ہو جاتا ہے اور يہ علم اور فکر و انديشہ ديگر انساني استعدادات کے شکوفائي کا باعث بنتے ہيں

انہوں نے مزيد کہا کہ موجودہ حالات ميں جب انسان افراتفري اور بے چيني کا شکار ہے علم اور فکر و انديشہ کے بل بوتے موجودہ عالمي بحران پر قابو پايا جا سکتا ہے کہ اس سلسلے ميں کتاب ايک اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور بہترين کتاب وہي ہے جو انسان کو خود آگاہي کا درس دے اور معاشرے کے جديد تقاضوں سے ہماہنگ ہو۔

خبر کا کوڈ: 34876  

- عوامی ملاقاتیں