
ڈاکٹر احمدي نژاد نے خلائي ٹيکنالوجي کے دن اس عزم کا اظہار کيا کہ:
ہمارا ٹارگٹ خلائي ٹيکنالوجي کے ميدان ميں اعليٰ مقام حاصل کرنا ہے
صدرِ مملکت نے خلائي ٹيکنالوجي کے ميدان ميں اعليٰ مقام حاصل کرنے اور اس سلسلے ميں ملکي ماہرين کو منظم حکمت عملي تيارکرنے کي ضرورت پر زور ديا اور کہاکہ حکومت خلائي ٹيکنالوجي ميں ترقي اور پيشرفت کي حمايت کرتي ہے۔
ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعرات)خلائي ٹيکنالوجي کے دن اور رسول اکرم (ص) و امام صادق(ع) کے ميلاد کي مناسبت سے پوري قوم کو مبارکباد پيش کيا، انہوں نے علم و صنعت سٹيلائيٹ کو کامياب تجربہ قرار ديا اور کہا کہ عشرہ فجر کے ان مبارک ايام ميں اس کاميابي پر پوري قوم ميں خوشي کي لہر دوڑ گئي ہے۔
صدرِمملکت نے کہا کہ ابھي ہم اس راہ کے ابتدائي منزل ميں ہيں ہميں مزيد پيشرفت کيلئے سعي و تلاش کي ضرورت ہے کيونکہ پسماندہ اور بے جان افراد کھبي بھي معاشرے کو فائدہ نہيں پہنچا سکتے لہذا اس سلسلے ميں ملک کے تمام ماہرين اور دانشمندوں کو مل بيٹھ کر منظم منصوبہ بندي تيار کرنے کرني چاہيے۔
صدرمملکت کے خطاب سے پہلے اسلامي جمہوريہ ايران کے خلائي مرکز کے انچارج جناب محترم فاضلي اور ايران کے وزيرِ دفاع نے ملک کے درپيش مسائل اور خلائي ٹيکنالوجي کے ميدان ميں ايران ترقي اور پيشرفت پر روشني ڈالي۔