
ڈاکٹر احمدي نژاد نے رہبر معظم انقلاب کي موجودگي ميں ملک کے اعليٰ حکام اور اسلامي ممالک کے سفراء کے اجتماع ميں کہا:
خطے ميں رونما ہونے والے حالات توحيد اور عدالت پر مبني امام مہدي(عج)کے عالمگير انقلاب کيلئے پيش خيمہ ثابت ہوں گے
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے تمام حريت پسند اور اصلاح پسند تحريکوں منجملہ ايران کے اسلامي انقلاب کو اللہ تعاليٰ کے انبياء بالخصوص خاتم النبين(ص) کي عظيم تحريک کا مظہر قرار ديتے ہوئے کہا کہ پيغمبراکرم(ص) توحيد کا علم بلند کرنے، حقيقي اقدار کي ترويج، ظلم و جور، جہل و برائيوں کو ختم کرنے اور اخلاق و انصاف کي حاکميت قائم کرنے کيلئے کھڑے ہوئے
انہوں نے ايران کے اسلامي انقلاب اور خطے ميں رونما ہونے والے ديگر انقلابوں کو رسول اکرم(ص) کے انقلاب کي کڑي قرار ديتے ہوئے کہا کہ خطے ميں رونما ہونے والے حاليہ واقعات امام مہدي(عج)کے عظيم انقلاب کيلئے پيش خيمہ ثابت ہوں گے جسکي بدولت دنيا پر توحيد کي حکومت قائم ہو جائے گي اور دنيا ظالموں اور صيہونيوں کے شر سے محفوظ ہو جائے گي۔
صدرِ مملکت جناب ڈاکٹر احمدي نژاد نے آج (جمعرات) رہبر معظم کي موجودگي ميں ملک کے بعض اعليٰ حکام، عوام کے مختلف طبقات اور عالمي وحدتِ اسلامي کانفرنس ميں شريک مہمانوں سے خطاب کے دوران پيغمبراکرم(ص) اور امام صادقؑ کي ولادت با سعادت کي مناسبت سےمبارکباد پيش کيا اور کہا کہ ہمارے اس انقلاب کي جڑيں اس پاکيزہ درخت سے ملتي ہيں جس کا بيج رسول اکرم(ص) نے بويا تھا، وہ درخت جو ہرگز خشک نہيں ہوتي اور ہميشہ پھل ديتي ہے، رسول اکرم(ص) کي بعثت کا مقصد يہ تھا کہ وہ يکتا پرستي اور نيکي کے طرف دعوت ديں اور برائيوں کا خاتمہ کرے جبکہ دوسري جانب ہمارا يہ انقلاب امام مہدي(عج)کے عالمگير انقلاب کيلئے پيش خيمہ ہے، وہ امامؑ جس کے صدقے ميں اس کائنات کا نظام جاري وساري ہے، بہرحال اب لوگ خوابِ غفلت سے بيدار ہو چکے ہيں اور مہدي موعود (عج)کے عظيم انقلاب کيلئے راستہ ہموار ہو چکا ہے جس ميں انسان حقيقي کمال تک پہنچ جائے گا ، لوگ لا الہ الا اللہ اور محمد رسول اللہ کے پرچم تلے جمع ہو جائيں گے، اللہ تعاليٰ سے دعا کرتے ہيں کہ اس مہدي(عج)برحق کے ظہور ميں تعجيل فرمائے اور ہميں اسکے ظہور کيلئے زمينہ فراہم کرنے کي توفيق عنايت فرمائے۔